جے ڈی وانس نے پہلگام حملے پر وزیر اعظم سے بات کی ہے اور کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی اور جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وانس نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ میں ہندوستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ’’امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور جموں و کشمیر میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔ انھوں نے جانوں کے نقصان پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اس موقع پر ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے…‘‘
راج ناتھ سنگھ نے پہلگام حملے کی وجہ سے اپنا لداخ کا دورہ منسوخ کیا
دریں اثنا راج ناتھ سنگھ نے پہلگام حملے کی وجہ سے لداخ کا دورہ منسوخ کردیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ کا اپنا آئندہ دورہ منسوخ کر دیا ہے، جو 25-26 اپریل کو ہونا تھا۔ وہیں پوچھ گچھ کے لیے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اس سے قبل راج ناتھ سنگھ نے سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے پہلگام میں بزدلانہ کارروائی میں کئی معصوم جانیں گنوائیں، ہم بہت افسردہ ہیں۔ میں ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کو دہرانا چاہتا ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت ہر ضروری اقدام کرے گی۔ ہم نہ صرف اس فعل کے قصورواروں تک پہنچیں گے بلکہ پردے کے پیچھے کے لوگوں تک بھی پہنچیں گے… ملزمان کو جلد ہی سخت اور واضح جواب ملے گا، میں ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…