قومی

Saudi Arabia’s condemn terrorist attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے پر عالمی ردعمل، سعودی وزارت خارجہ نے سخت الفاظ میں کی مذمت، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار

نئی دہلی / ریاض: جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے نے نہ صرف بھارت کو بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جن میں متعدد غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید مذمتی بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

سعودی عرب نے بھی اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا: “سعودی عرب کی وزارت خارجہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب دہشت گردی کی سبھی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کشمیر میں سیاحت اپنے عروج پر تھی اور بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح وادی کا رخ کر رہے تھے۔ پہلگام، جو قدرتی حسن اور سکون کے لیے جانا جاتا ہے، دہشت گردی کا نشانہ بن کر پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

ہندوستانی حکومت نے حملے کے فوراً بعد سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی (CCS) کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے تاکہ حالات کا جائزہ لے کر مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

سعودی عرب کے مذمتی بیان کو بھارت نے مثبت انداز میں لیا ہے، اور اسے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago