انٹرٹینمنٹ

Salman Khan’s anger erupts on Pahalgam terror attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بھڑکا سلمان خان کا غصہ، کہا- ایک بھی معصوم کو مارنا پوری کائنات کو مارنے کے برابر

ممبئی: جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے۔ اس واقعے پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں سلمان خان نے بھی حملے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھی معصوم کو مارنا پوری کائنات کو مارنے کے برابر ہے۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’کشمیر کو زمین کا جنت کہا جاتا ہے، لیکن اب یہ جہنم میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میری تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ایک بھی معصوم کو مارنا پوری کائنات کو مارنے کے برابر ہے۔‘‘

سلمان سے پہلے شاہ رخ خان نے بھی حملے کی مذمت کی تھی اور اپنی پوسٹ میں لکھا تھا، ’’پہلگام میں ہونے والے تشدد پر دکھ اور غصے کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ایسے وقت میں ، ہم صرف خدا سے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کر سکتے ہیں اور اپنی تعزیت کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ہم ایک ملک کے طور پر متحد ہو کر مضبوط بنیں۔

وہیں، پرینکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ’’پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ لوگ وہاں چھٹیاں، ہنی مون، اپنے اہل خانہ کے ساتھ سلیبرٹ کرنے آئے تھے۔ وہ صرف کشمیر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ کئی معصوم جانیں اس طوفان میں پھنس گئیں جس کی انہیں کبھی توقع نہیں تھی۔ اپنے ہی لوگوں کے سامنے انہیں نشانہ بنایا گیا، یہ ایسا واقعہ نہیں ہے جسے ہم بھول کر آگے بڑھ سکیں۔ یہ ہمیں طویل عرصے تک پریشان کرے گا۔ میری تعزیت ان سبھی لوگوں کے ساتھ ہے، جو اس حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔‘‘

اداکار آشیش ودیارتھی نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے شوکڈ ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’ شوکڈ ہوں… متاثرہ خاندانوں اور پیاروں سے تعزیت، ہمت اور انسانیت پر یقین بنائے رکھیں۔‘‘

رندیپ ہڈا نے لکھا، ’’پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ہمیں ایسے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

9 minutes ago