قومی

Bihar Heatwave: ‘‘وزیراعلیٰ اتنے کمزور ہیں کہ اسکول ٹائمنگ کے متعلق بھی کوئی ان کی بات نہیں سنتا… صرف نوکر شاہی ہے…’’ نتیش کمار پر تیجسوی یادو کا بڑا زبانی حملہ

مئی کے مہینے میں دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ گرمی سے فی الحال راحت ملتی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ بتا دیں کہ بہار بھی شدید گرمی کی زد میں ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں پارہ 44 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ یہاں مختلف مقامات پر اسکولوں میں کئی طلباء کے بے ہوش ہونے کی خبر ہے۔ اس پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نیتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ایم اتنے کمزور ہیں کہ اسکول ٹائمنگ کے بارے میں بھی کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔

بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، “بہار میں حکومت اور جمہوریت نہیں ہے بلکہ صرف نوکر شاہی ہے۔ وزیراعلیٰ اتنے کمزور ہیں کہ اسکول ٹائمنگ کے حوالے سے بھی کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔ درجہ حرارت 47 ڈگری پر ہے، لو چل رہا ہے اور کم از کم چھوٹے بچوں کو کچھ آرام ملنا چاہیے۔ بہار میں اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ اچھا نہیں ہے… لیکن، وزیر اعلی کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔”

 

بتا دیں کہ بہار کے شیخ پورہ کے ایک اسکول میں بدھ کے روز شدید گرمی کی وجہ سے کئی طالبات بے ہوش ہوگئیں۔ درجنوں طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیخ پورہ ضلع کے اریاری تھانہ علاقے کے تحت آنے والے مڈل اسکول منکول میں بدھ کی صبح شدید گرمی کی وجہ سے درجنوں طالبات بے ہوش ہو گئیں۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں، بہار کے بیگوسرائے میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے طالبات ہو گئیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ تمام طلباء کی حالت ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago