قومی

Azam Khan News: اعظم خان کو مارپیٹ اور ڈکیتی معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا، سزا کا ابھی نہیں ہوا اعلان

اترپردیش کے ڈونگرپور بستی میں مارپیٹ، ڈکیتی اورمجرمانہ سازش کے معاملے میں اعظم خان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ ابھی اس معاملے میں سزا پر فیصلہ آنا باقی ہے، لیکن رامپور ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں اعظم خان پر لگے الزام میں آج قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

گنج تھانہ علاقے کے ڈونگرپور بستی کو خالی کرانے سے متعلق کئی مقدمے سال 2019 میں درج ہوئے تھے۔ اعظم ان پر اس طرح کے کل 12 مقدمے درج ہوئے تھے۔ اس معاملے میں ٹھیکیدار برکت علی  اوراعظم خان ملزم تھے۔ ان پر دفعہ392, 504, 506, 452, 120 بی کے تحت معاملہ درج تھا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

آج عدالت میں اعظم خان کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیشی ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ سیما سنگھ رانا نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں بتایا کہ یہ پورا کیس 2019 میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں مدعی ابرار احمد نے الزام عائد کیا کہ اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، اسے مارا پیٹا گیا، مکان کو زبردستی خالی کرایا گیا اوربلڈوزرکے ذریعہ مکان کومسمار کیا گیا۔

اعظم خان ابھی جیل میں ہیں بند؟

ابھی چاردن پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان، ان کی اہلیہ اور بیٹے کوفرضی سرٹیفکیٹ کے معاملے میں ضمانت دی تھی۔ یہ اعظم خان اور ان کی فیملی کے لئے راحت کی خبر مانی گئی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے فرضی سرٹیفکیٹ کے معاملے میں اعظم خان کو ملی سات سال کی سزا پر بھی روک لگا دی۔ ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آج جیل سے باہربھی آسکتی ہیں، لیکن اعظم خان کچھ دوسرے معاملوں میں بھی قصوروارہونے کے سبب فی الحال جیل سے باہرنہیں آپائیں گے۔ اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو رامپور کورٹ نے دھوکہ دہی کرنے سے متعلق قصوروار ٹھہرایا تھا۔ یہ پورا معاملہ بھی 2019 کا ہے۔ اس دن بی جے پی کے رام پور کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے ایک مقدمہ درج کرایا۔ اس میں اعظم خان اور ان کی اہلیہ پر الزام لگا کہ انہوں نے بیٹے عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ بنوائے تھے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election Results 2024:مہاراشٹر کے انتخابات میں شکست کے لیے سنجے راؤت نے سابق سی جے آئی چندر چوڑ کو ٹہرایاذمہ دار، جانئے تفصیلات

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راوت نے…

38 minutes ago

Delhi Election 2025: دہلی میں الیکشن سے پہلے اروند کیجریوال کا بڑا داؤ، بزرگوں کے لیے کیا یہ بڑا اعلان

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، سی ایم آتشی اور کابینہ اور وزیر سوربھ…

2 hours ago