Delhi Heatwave Alert News: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرونے کمار سکسینہ نے خطرناک گرمی کو دیکھتے ہوئے مزدوروں کے لئے دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک چھٹی رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ساتھ مزدوروں کے پیسے بھی نہیں کٹیں گے۔ ساتھ ہی لیفٹیننٹ گورنر نے تعمیری مقام پر مزدوروں کے لئے مناسب مقدار میں پانی اور ناریل پانی دستیاب کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ بس اسٹینڈ پرگھڑوں میں پانی رکھنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔
اتنی شدید گرمی میں بھی ‘سمرہیٹ ایکشن پلان’ کے لئے ابھی تک وزیراعلیٰ اروند کیجریوال یا ان کے وزرا کی طرف سے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی حکومت کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) 20 مئی سے ہی ایسا کررہا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت کے تحت آنے والی ڈی جے بی، پی ڈبلیو ڈی، ایم سی ڈی اب تک ایسا نہیں کر رہی ہے۔ یہی نہیں لیفٹیننٹ گورنر نے چیف سکریٹری کو فوری میٹنگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
دہلی میں شدید گرمی کی لہر
واضح رہے کہ دہلی میں شدید گرمی جاری ہے اور قومی دارالحکومت میں بدھ کو کم از کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جواس موسم کی درجہ حرارت معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے موسم کی پیشین گوئی کی اپنی وارننگ میں کہا کہ دہلی کے بیشترحصوں میں شدیدگرمی کی لہربرقراررہے گی۔ صبح ساڑھے 8 بجے ہوا میں نمی کی سطح 43 فیصد تھی۔ شہرکے کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس کو پارکرنے کا امکان ہے۔
منگل کو قومی دارالحکومت دہلی میں بہت زیادہ گرمی کا ماحول ہے اور دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، دہلی میں آئندہ کچھ دنوں تک گرمی کی لہرکی صورتحال بنی رہنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے گرمی کی لہرکے سبب حساس لوگوں کے لئے زیادہ احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے سبب، ہرعمرکے لوگوں کو گرمی سے متعلقہ بیماری ہونے اور لو لگنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ بچوں، بزرگوں اور سنگین بیماریوں والے لوگوں کے لئے یہ صحت سے متعلق تشویش کا موضوع ہے۔ آئی ایم ڈی نے لوگوں کو گرمی اور پانی کی کمی سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…