سیاست

Delhi Waqf Board Case: عدالت نے کوثر امام صدیقی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کر جواب مانگا

 عدالت اگلی سماعت 3 جون کو کرے گی۔ کوثر امام صدیقی نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست میں کہا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے۔ انہیں  اسپتال میں داخل کرنا پڑے گا۔ کوثر امام صدیقی نے یہ بھی کہا کہ بچوں کا ایڈمیشن کرنا ہے، اس لیے 30 دن کے لیے عبوری ضمانت دی جائے۔

ای ڈی نے پچھلی سماعت میں یہ کہا تھا؟

پچھلی سماعت میں ای ڈی نے کہا تھا کہ جشن حیدر، داؤد ناصر، کوثر امام صدیقی نے امانت اللہ خان کے کہنے پر جائیداد خریدی، جس کی قیمت 13.40 کروڑ روپے ہے۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ تینوں ملزم منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،  جورقم کیش  میں استعمال ہوئی وہ  امانت اللہ خان کی ہے۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا تھا کہ کوثر امام صدیقی کے میڈل مین ہیں، ان کی ڈائری میں رقم کے لین دین کا ذکر ہے۔

کئی اہم دستاویزات برآمد ہوئیں

ای ڈی نے چھاپے کے دوران کئی اہم دستاویزات برآمد کئے ہیں۔ ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ 2016 میں درج ایف آئی آر کی 2023 میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈائری میں نام ظاہر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ ای ڈی جس ڈائری کی بات کر ہورہی ہے ۔اس میں تاریخ  کابھی ذکر نہیں ہے کہ رقم کا لین دین کس دن ہوا۔ ملزمین کے وکیل نے کہا تھا کہ ذیشان حیدر نے 7 سال قبل بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے 9 کروڑ روپے دیے تھے۔ تو وہ کیسے منی لانڈرنگ ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ہندوستانی تیرانداز کم کم موہود نے لگائی ہیٹ ٹرک، گولڈ جیت رقم کی تاریخ

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…

43 seconds ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، صبح و شام بڑھی ہلکی ٹھنڈک

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…

32 minutes ago

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار، کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

1 hour ago