علاقائی

Arvind Kejriwal In I.N.D.I.A Alliance: ‘کانگریس سے تعلقات مستقل بنیاد پر نہیں’، آخری مرحلے سے قبل اروند کیجریوال کا بڑا بیان

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا ساتواں اور آخری مرحلہ دو دن بعد یعنی یکم جون کو ہونا ہے اور اس کے نتائج 4 جون کو منظر عام پر آئیں گے ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کو اقتدار سے محروم رکھنے کے  ارادے سے بنائے گئے انڈیا اتحاد کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ عام آدمی پارٹی کا رشتہ مستقل نہیں ہے۔

انڈیا ٹوڈے کو ایک انٹرویو میں، عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے کہا، “عام آدمی پارٹی کا کانگریس کے ساتھ کوئی مستقل رشتہ نہیں ہے۔ فی الحال ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دینا اور موجودہ حکومت کی آمریت اور غنڈہ گردی کو ختم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ 4 جون کو انڈیا اتحاد سب کو حیران کر کے مخلوط حکومت بنانے والا ہے۔

پنجاب میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کیوں نہیں ہے؟

دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہے، جب کہ پڑوسی ریاست پنجاب میں دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔ وزیر اعلی کیجریوال نے کہا، “ملک کو بچانا ضروری ہے۔ جہاں کہیں بھی بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اتحاد کی ضرورت تھی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے مل کر امیدوار کھڑا کیا۔ پنجاب میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔”

کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

دہلی ایکسائز پالیسی کے مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سزا کاٹ رہے اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا جیل واپس جانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ وہ جب تک چاہیں مجھے جیل میں رکھ سکتے ہیں، میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ صرف بی جے پی کے کہنے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

5 minutes ago

Delhi AQI Today: دہلی-این سی آر میں آلودگی کی مار، گریپ-3 نافذ، اے کیو آئی 400 کے پار، ان گاڑیوں پر پابندی

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر…

2 hours ago

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

11 hours ago