قومی

Z Category Security to CEC: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو لوک سبھا انتخابات کے دوران زیڈ ز کیٹیگری کی سیکورٹی ملی

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو اب ‘زیڈ’ کیٹیگری کی سیکورٹی ملے گی۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وزارت داخلہ نے آئی بی کی خطرے کی پرسیپشن رپورٹ کی تفصیلی معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔

زیڈ کیٹیگری کے سیکورٹی پروٹوکول کے تحت اب راجیو کمار کی سیکورٹی کے لیے سی آر پی ایف کمانڈوز سمیت کل 33 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اس میں راجیو کمار کی رہائش گاہ پر تعینات 10 مسلح اسٹیٹک گارڈز، چھ پرائیویٹ سیکیورٹی آفیسرز ( پی ایس اویس) جو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور تین شفٹوں میں کام کرنے والے 12 مسلح ایسکارٹ کمانڈوز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ راجیو کمار کی سیکیورٹی کو ہر وقت یقینی بنانے کے لیے دو واچراور تین تربیت یافتہ ڈرائیور فی شفٹ اسٹینڈ بائی پر ہوں گے۔

موجودہ سیاسی منظرنامہ بھی ایک وجہ ہے

ذرائع کی مانیں تو راجیو کمار کی سیکورٹی بڑھانے کا یہ فیصلہ بھی لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی منظر نامے میں بڑھتے ہوئے ہنگاموں کے پیش نظر آیا ہے۔ کیونکہ ترنمول کانگریس جیسی اپوزیشن پارٹیاں الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

27 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago