سیاست

Punjab Lok Sabha Elections 2024: سنجے سنگھ نے پنجاب کے سی ایم بھگونت مان سے کی  ملاقات ، لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیار کریں گےحکمت عملی

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ جیل سے رہائی کے بعد لوک سبھا انتخابات کی مہم میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں سنجے سنگھ منگل کو پنجاب پہنچے۔ اس کے بعد وہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے گھر بھی پہنچے۔ وزیر اعلی بھگونت مان نے سنجے سنگھ کا گلے لگاکر استقبال کیا۔ اس ملاقات کے دوران سنجے سنگھ اپنی بیٹی نعمت کور کو آشیرواد دیں گے۔ سنجے سنگھ جیل سے باہر آنے کے بعد پہلی بار پنجاب آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کے شراب پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں انتخابی مہم کی ذمہ داری چیف منسٹر بھگونت مان اور سنجے سنگھ پرآ گئی ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو سنجے سنگھ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور پارٹی ایم ایل اے اور وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

سنجے سنگھ پنجاب کے انچارج رہ چکے ہیں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ  کو بتاتے چلیں کہ سنجے سنگھ 2017 میں پنجاب کے انچارج بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں۔ وہیں وزیر اعلی بھگونت مان بھی انتخابی مہم میں لگاتار مصروف نظر آ رہے ہیں۔ پیر کو وہ انڈیا الائنس اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر سشیل گپتا کی حمایت میں مہم چلانے کے لیے ہریانہ کے کروشیتر پہنچے تھے۔

اس دوران کروشیتر میں سشیل گپتا کے حق میں روڈ شو نکالا گیا۔ اس دوران سی ایم بھگونت مان نے بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے بی جے پی والے آپ کی جیب سے پرس نکالتے ہیں۔ ہمیں آپ کا پرس واپس دیتے ہیں ، یہی فرق ہے۔ ہماری پارٹی کا مقصد ہے عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

6 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

7 hours ago