علاقائی

Vishu Ramadan Fair: کیرالہ میں کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ، کہا- ویشو-رمضان میلے کے انعقاد کی دی جائے اجازت

ترواننت پورم:  کیرالہ میں کانگریس نے منگل کے روز الیکشن کمیشن سے ریاستی حکومت کو ویشو-رمضان میلے کے انعقاد کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ یہ میلہ ہر سال ریاست میں ریاستی کوآپریٹیو کنزیومر یونین لمیٹڈ کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وی ڈی ستیشن نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر میلے کے انعقاد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے، اس لیے اس سے کسی بھی طرح سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ انہوں نے خط میں کہا، ’’میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ریاستی حکومت کو کیرالہ اسٹیٹ کوآپریٹو کنزیومر یونین لمیٹڈ کی طرف سے منعقد ویشو-رمضان میلوں کی میزبانی کرنے کی اجازت دے۔‘‘

ستیسن نے ریاستی حکومت کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے کنزیومر فیڈریشن کو ویشو اور رمضان تہواروں سے پہلے سبسڈی میلے کا انعقاد کرنے سے منع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا، “چونکہ ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اس لیے تہوار کے موسم کے آغاز سے پہلے سبسڈی والے سامان کے ساتھ ان میلوں سے لوگوں کو کچھ ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔”

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو لوک سبھا انتخابات کے دوران زیڈ ز کیٹیگری کی سیکورٹی ملی

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ میلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے ان سے کسی بھی طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ ستیشن نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیرالہ میں برسراقتدار ایل ڈی ایف حکومت پر اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے اور ضابطہ اخلاق کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago