قومی

Brij Bhushan Singh on Wrestlers Protest: برج بھوشن سنگھ کا پہلوانوں کو سخت جواب، پہلوانوں کے جنسی استحصال کے الزامات پر کہا- میں کیا شلاجیت کی روٹی کھاتا تھا؟

Brij Bhushan Singh News: بھارتیہ کشتی فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے احتجاج کا معاملہ دن بدن گرماتا جا رہا ہے۔ 7 خاتون پہلوانوں نے برج بھوشن سنگھ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے، جس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔

پہلوانوں کے ذریعہ لگائے جا رہے الزامات پر برج بھوشن سنگھ نے کہا، ‘پہلے یہ کہہ رہے تھے کہ میں نے 100 بچوں کا جنسی استحصال کیا۔ پھر کہنے لگے کہ 1000 بچوں کا ہوا۔ میں کیا شلاجیت کی روٹی کھاتا تھا؟’ انہوں نے کہا، ‘یہ لوگ جنترمنترسے چلے جائیں تومیں استعفیٰ دے دوں گا۔’ برج بھوشن سنگھ نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اپنی صفائی میں بولتے ہوئے یہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا، جنتر منتر پر احتجاج کر رہے پہلوان سیاست سے متاثر ہیں۔

وہیں جنتر منتر پر بیٹھے پہلوان برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے اور اب ان کی گرفتاری کی جائے۔ پہلوانوں کے اس احتجاجی مظاہرہ کو اب سیاسی حمایت بھی مل رہی ہے۔ ایک طرف جہاں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جنتر منتر پہنچ کر اپنی حمایت دی وہیں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پہلوانوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest at Jantar Mantar: ”ملک میں ہزاروں اراکین پارلیمنٹ اور میڈلسٹ کتنے…؟“… کہا- راون سے بھی بڑا ہے برج بھوشن کا تکبر

پہلوانوں کی حمایت میں آئے نوجوت سنگھ سدھو

پنجاب کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئرلیڈرنوجوت سنگھ سدھو بھی جنترمنترپہنچے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو حمایت دیتے ہوئے ان کی لڑائی میں ساتھ رہنے کی بات کہی۔ انہوں نے جنتر منتر پر پہنچنے سے قبل کہا کہ وہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چل رہے احتجاج میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے احتجاج کو’ستیہ گرہ’ قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ دوپہر میں جنتر منتر پر پہلوانوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف 2 ایف آئی آر درج ہوئے ہیں۔ ان میں ایک نابالغ پہلوان کے الزام سے متعلق ہے اورپوسکو ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔ وہیں دوسری ایف آئی آرجنسی استحصال سے متعلق ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago