بھارت ایکسپریس۔
اترپردیش کے اٹاوہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکرکٹھیریا ایک معاملے میں آگرہ کورٹ میں قصوروارپائے گئے ہیں۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے کٹھیریا کو دفعہ 147 اور 323 کے تحت قصوروار قرار دیا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر ساکیت مال میں ٹورنٹ کمپنی کے آفس میں ہنگامہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ 16 نومبر 2011 کو واردات ہوئی تھی۔ اس معاملے میں عدالت نے دو سال کی جیل کی سزائی سنائی۔ ساتھ ہی 50 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ ایسے میں رام شنکرکٹھیریا کی لوک سبھا کی رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنٹ پاورلمیٹیڈ آگرہ کے ساکیت مال واقع دفتر میں منیجر بھاویش رسک لال شاہ بجلی چوری سے متعلق معاملوں کی سماعت اوران کا حل نکال رہے تھے۔ اسی دوران مقامی رکن پارلیمنٹ رام شنکرکٹھیریا کے ساتھ آئے 10 سے 15 حامیوں نے بھاویش رسک لال شاہ کے دفترمیں گھس گئے اور ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی، جس میں انہیں کافی چوٹیں آئی تھیں۔
کٹھیریا اوران کے حامیوں پر درج ہوا تھا مقدمہ
اس کے بعد ٹورنٹ پاورکے سیکورٹی انسپکٹرسمیدھی لال نے ہری پروت پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔ تحریرکی بنیاد پرایم پی رام شنکرکٹھیریا اوران کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ہری پروت تھانے نے ایم پی رام شنکرکٹھیریا کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں بھیجی تھی۔ کیس میں گواہی اور بحث کا عمل مکمل ہونے پرہفتہ کے روزفیصلہ سنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Arrested: پاکستان میں کب کب ہوئی سابق وزرائے اعظم کی گرفتاری؟ ایک کو تو پھانسی بھی دے دی گئی
بی جے پی ایم پی نے سزا ملنے پر کیا کہا؟
وہیں سزاملنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اوراسے قبول کرتا ہوں۔ اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے آگے اپیل کروں گا۔ رام شنکر کٹھیریا آگرہ سے بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…