Categories: قومی

Bihar police Alert: تہواروں کے موسم کے پیش نظر بہار پولیس ہوئی الرٹ، سائبر نگرانی کو کیا تیز، قابل اعتراض پوسٹ پر رکھے گی نظر

پٹنہ: بہار پولیس نے ریاست میں جاری تہوار کے موسم کے دوران امن و سلامتی کو خراب کرنے کے لیے قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے والے لوگوں کی شناخت اور سراغ لگانے کے لیے سوشل میڈیا پر نگرانی کو تیز کر دیا ہے۔ بہار پولیس کے اکونامک جرائم یونٹ (EOU) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ADG) نیئر حسنین خان نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ EOU نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز، قابل اعتراض اور نفرت انگیز تقاریر کے تعلق سے پہلے ہی 44 سائبر پولیس اسٹیشنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس کو الرٹ کر دیا ہے۔ پیغامات پر نظر رکھنے، غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد یا تنظیموں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے۔

EOU کے سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ کے افسر انچارج نے کہا، “پٹنہ میں EOU ہیڈکوارٹر میں تعینات افسران کی ایک ٹیم مصنوعی ذہانت (Artificial intelligence) کے سافٹ ویئر پر مبنی پوری مہم کی نگرانی کر رہی ہے۔ ہم نے پچھلے مہینے میں 50 سے زیادہ اشتعال انگیز، نفرت انگیز، حساس اور قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اور انہیں یا تو بلاک یا ہٹا دیا ہے۔ سیوان، سارن، نالندہ، سمستی پور، کٹیہار اور پورنیہ اضلاع میں 15 ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے والے مختلف فورمز کی ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے اور قابل اعتراض پوسٹس کو ڈیلیٹ کر کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ EOU کے ADG نے کہا، “ہم نے اپنی تحقیقات کے دوران یہ بھی پایا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے کچھ مواد کو نئے سرے سے دوبارہ پوسٹ کیا گیا ہے۔” واضح رہے کہ حال ہی میں، پولیس نے YouTuber منیش کشیپ کو مبینہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پیج پر فرضی معلومات اور ویڈیوز پوسٹ کرنے اور تمل ناڈو میں بہار کے کارکنوں پر حملوں کی افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت معاملے میں اب سپریم کورٹ جائیں گے راہل گاندھی، کانگریس نے کہا- ہائی کورٹ کا فیصلہ مایوس کن، لیکن امید کے برخلاف نہیں

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago