قومی

Bengal Panchayat Election 2023: بنگال پنچائیت انتخابات میں ٹی ایم سی کا شاندار مظاہرہ ،بی جے پی سمیت دیگر پارٹیوں کی مایوس کُن کارکردگی

West Bengal Panchayat Election Results 2023: مغربی بنگال میں ہوئے پنچائیت انتخابات میں ترنمول کانگریس نے شاندار مظاہرہ کیا ہے، ابھی تک ہوئی ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے مطابق ٹی ایم سی نے دیگر پارٹیوں پر شاندار سبقت بنائی ہے، پنچائیت انتخابات کے ووٹوں کی گنتی گیارہ جولائی سے شروع ہوئی تھی اور بارہ جولائی تک جاری ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج دو  پہرایک بجے تک ٹی ایم سی 63،229 گرام پنچائیت سیٹوں میں سے 34،649 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم سی 677 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے۔

بی جے پی کی اگر بات کی جائے تو بی جے پی نے 9،656 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہےاور 166 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ سی پی آئی (ایم) نے اب تک 2،926 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور 83 نشستوں پر اسے سبقت حاصل ہے،اس کے علاوہ کانگریس نے 2،926 سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔

پنچائیت سمیتی میں بھی ٹی ایم سی کا قبضہ

ٹی ایم سی نے اب تک 6,335 پنچایت سمیتی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ وہ 214 سیٹوں پر آگے ہے۔ بی جے پی نے 973 سیٹیں جیتی ہیں اور وہ 48 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ سی پی آئی (ایم) نے 173 سیٹیں جیتی ہیں اور 16 دیگر سیٹوں پر آگے ہے۔ کانگریس نے 258 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 7 سیٹوں پر آگے ہے۔ پنچایت سمیتی کی 9,728 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے ہیں۔

بی جے پی،کانگریس اوربایاں محاذ کی صورتحال

اس کے علاوہ ٹی ایم سی اب تک 635 ضلع پریشد سیٹیوں پر بھی جیت درج کی ہے اور 164 پر اسے سبقت حاصل ہے۔ بی جے پی نے 21 سیٹوں پر جیت درج کی ہے اور 6 نشستوں پر اسے سبقت حاصل ہے۔ سی پی آئی (ایم) نے اب تک 2 سیٹوں پر جیت درج کی ہے اور ایک پر سبقت حاصل ہے وہیں اگر کانگریس کی بات کی جائے توکانگریس نے اب تک 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 6 پر اسے سبقت حاصل ہے ۔ مجموعی طورپر 928 ضلع پریشد کی نشستیں ہیں۔

پُر تشدد کاروائیاں

ووٹوں کی گنتی کے دوران مغربی بنگال کے  شمال 24 پرگنہ ضلع میں پھر سے پُر تشدد کاروائیں شروع ہوگئی ہیں ۔ پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ مذکورہ ضلع کے ووٹوں کی گنتی سے متعلق ایک مرکز کے احاطہ میں جھڑپ ہوئی،اس جھڑپ میں آئی ایس ایف کے دو دو کارکن سمیت تین افراد کی موت ہوگئ جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ممتا بنرجی نے ریاست کے لوگوں کا شکریہ اداکیا

ترنمول کانگریس نے اپنی جیت کو ریاست کے باشندوں کی فتح سے تعبیر کیا ہے اور پُر تشدد کاروائیوں کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا ہے۔ وزیراعلی ممتا بنر جی نے مغربی بنگال کے عوام کا شکریہ اداکیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کے تئیں لوگوں کی محبت، دعا اور حمایت کے لئے شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس انتخاب نے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف ترنمول کانگریس ہی ریاست کے لوگوں کے دلوں میں بستی ہے ۔

مغربی بنگال میں 8 جولائی کو ہونے والے پنچایتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا۔ ووٹنگ کے دوران بیلٹ بکسوں کو لوٹ لیا گیا، بیلٹ پیپرز کو نذر آتش کردیا گیا اور کئی مقامات پر بم بھی پھینکے گئے۔ ہفتہ کو ہونے والے انتخابات میں 80.71 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ پر تشدد کاروائیوں کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ پیر کو ریاست کے 696 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی۔ 8 جون کو انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد سے ریاست میں تشدد میں 30 سے ​​زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

گورنرنے وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کی

ریاست کے گورنرسی وی آنند بوس نے منگل کو قومی دارلحکومت دہلی پہنچ کر وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی اور تشدد سے متعلق رپوٹ پیش کی، اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انتخابات جسمانی زور کے نمائش کا ذریعہ نہیں ہے۔

Amir Equbal

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

19 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

38 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

39 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

39 mins ago