قومی

Droupadi Murmu Meets Dr Mohammed Bin Abdulkarim Al-Issa: مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل کی صدر جمہوریہ سے ملاقات میں ہندوستان-سعودی عرب تعلقات کا ذکر

Droupadi Murmu Meets Al-Issa: مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے بدھ کے روز یعنی 12 جولائی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک کثیر ثقافتی، کثیر لسانی، کثیر نسلی اور کثیر مذہبی معاشرے کے طور پر، ہندوستان تنوع میں اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200  کروڑ سے زیادہ مسلمان ہندوستان کو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مسلم آبادی والا ملک بناتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا راشٹرپتی بھون میں استقبال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان رواداری، شعوربیداری اور بین المذاہب مکالمے کی اقدارکو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون اورکردارکی تعریف کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کیا کہا؟

راشٹرپتی بھون کے بیان کے مطابق، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان  راشٹرپتی بھون کے بیان کے مطابق صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ایک کثیر ثقافتی، کثیر لسانی، کثیر النسل اور کثیر مذہبی سماج کے طور پر تنوع میں اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے 200 ملین سے زیادہ مسلمان بھائیوں اور بہنوں نے ملک کو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مسلم آبادی بنا دیا ہے۔

ہندوستان-سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا ذکر

انہوں نے کہا کہ ہندوستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو کافی اہمیت دیتا ہے۔ ہندوستان اورسعودی عرب دہشت گردی کے سبھی فارمیٹ کی مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کو قطعی بردات نہیں کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوارتعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، جس کی جڑیں کاروباری اورعوام سے عوام کے درمیان ہیں اوردونوں ممالک کے پاس دنیا کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے قیمتی اسباق ہیں۔

 صدر جمہوریہ نے محمد بن عبدالکریم  کی تعریف کی

صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے انتہا پسندی، دہشت گردی اورتشدد کے خلاف العیسیٰ کے موقف کی بھی سراہنا کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ ہندوستان مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔ مسلم ورلڈ لیگ ایک بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم ہے، جس کا صدردفترمکہ میں ہے، جس میں تمام اسلامی ممالک اورفرقوں کے اراکین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی موجودگی میں این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا- ہندوستان میں کسی بھی مذہب کوکوئی خطرہ نہیں

 مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پرہیں۔ العیسیٰ یہاں حکومت ہند کی سرکاری دعوت پرتشریف لائے ہیں۔ انہوں نے منگل (11 جولائی) کو وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل انہوں نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں خسرو فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) اجیت ڈوبھال کے ساتھ شرکت کی تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

9 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

9 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

9 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

10 hours ago