انٹرٹینمنٹ

Aditya Roy Kapur-Ananya Panday Relationship: آدتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے رومانٹک انداز میں نظر آئے ایک ساتھ، افواہوں پر لگ گیا بریک!

Ananya Panday Aditya Roy Kapur Viral Romantic Pics: اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور بالی ووڈ کا نیا جوڑا بن گئے ہیں۔ حالانکہ دونوں کے ریلیشن شپ میں ہونے کی قیاس آرائیاں کافی پہلے سے ہی لگائی جا رہی تھیں۔ گزشتہ سال جب کیرتی سینن کی دیوالی پارٹی میں اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں کئی ایونٹس میں ساتھ نظرآتے رہے ہیں۔ تب سے ہی دونوں کے ڈیٹنگ رومرس آ رہے تھے، لیکن سامنے آئی تصاویر نے ان کے ریلیشن شپ کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں ان دنوں اسپین میں ہیں اور ساتھ میں ویکیشن کو انجوائے کر رہے ہیں۔ حال ہی میں دونوں نے اپنی اپنی انسٹا اسٹوری اسپین کے ایونٹ سے تصویر شیئر کی تھی۔

پیپرا جی مانو منگلانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئرکرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ اس تصویر میں آدتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے کو رومانٹک انداز میں خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس دوران آدتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے نے وہاں موجود ان کے فینس کے ساتھ بھی فوٹو کے لئے پوز دیئے۔

مانو منگلانی نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں سے ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آدتیہ گرل پکڑکر کھڑے ہیں اور اننیا پانڈے ان سے کچھ کہہ رہی ہیں۔ وہیں دوسری تصویر میں آدتیہ نے اننیا پانڈے کو پیچھے سے گلے لگا رکھا ہے اور اننیا پانڈے ان کے آگے کھڑی ہیں۔ دونوں رومانٹک انداز میں کسی خوبصورت نظارے کو دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل اننیا پانڈے نے منگل کے روز اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لسبن میں ہوئے ایک کانسرٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی اور آرکتک منکیز بینڈ کے لئے اپنا پیار دکھایا۔ انہوں نے تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا، ”آرکٹک منکیز جیسا کوئی بھی نہیں۔ میرا اب تک کا سب سے پسندیدہ گانا۔“ وہیں، آدتیہ رائے کپور نے بھی کانسرٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا اور منکیز والے ایموجی اس میں شامل کئے۔

Bharat Express

Recent Posts

Tragedy in Vrindavan: ورنداون میں دردناک حادثہ،گروکل کے 4 طلبہ کی موت، ایک کی حالت تشویشناک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…

45 minutes ago

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

10 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

11 hours ago