Ram Mandir Consecration: رام للا کی پران پرتشٹھا ایودھیا میں کل یعنی پیر کے روز ہونے والا ہے۔ اس موقع پر سینکڑوں مہمان شریک ہوں گے۔ پروگرام کے پیش نظر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ہنومان غار چوراہے سے لے کر پوری ایودھیا تک پولیس اور کمانڈوز تعینات ہیں ۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اسی لیے ان کی آمد سے قبل اسپیشل پروٹیکشن گروپ کی ایک اور ٹیم ایودھیا پہنچ گئی ہے۔ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد انہوں نے پنڈال کے سیکورٹی انتظامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وی آئی پیز کے قیام کے مقامات اور ہوٹلوں پر بھی حفاظتی گھیرا سخت کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پران پرتشٹھا پروگرام کے پیش نظر رام مندر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اتر پردیش اسپیشل سیکورٹی فورس (UPSSF) کے NSG تربیت یافتہ خواتین اور مرد کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی کی حفاظت کے لیے فورس کے تقریباً 1450 جوان تعینات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریب میں تقریباً 8 ہزار مدعو مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ ان میں سے کئی وی وی آئی پی مہمان بھی ہیں۔ تو اس کے ساتھ تمام رام بھکت بھی ایودھیا پہنچیں گے۔ پروگرام کے پیش نظر ایودھیا سنیچر کی رات سے مکمل طور پر چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہاں شہر کے انٹری پوائنٹ سے لے کر رام مندر تک ہر کونے پر پولیس اور اے ٹی ایس کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا۔ فی الحال، آپ کو ایودھیا میں بہت سارے بلیک کیٹ کمانڈوز، بکتر بند گاڑیاں اور ڈرون نظر آئیں گے۔ تو اس کے ساتھ ہی سریو ندی کے قریب این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے۔
ایودھیا کو ریڈ اور یلو زون میں کیا گیا ہے تقسیم
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایودھیا کی حفاظتی انتظامات کو ریڈ اور یلو زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یوپی پولیس کی بات کریں تو یوپی پولیس نے یہاں 3 ڈی آئی جی تعینات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 17 آئی پی ایس، 100 پی پی ایس سطح کے افسران، 325 انسپکٹرز، 800 سب انسپکٹر اور 1000 سے زائد کانسٹیبلوں کو سیکورٹی کے نظام کو مضبوط رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ پی اے سی کی تین بٹالین ریڈ زون میں جبکہ سات بٹالین یلو زون میں تعینات کی گئی ہیں۔ پروگرام کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایودھیا اور مہمانوں کی حفاظت کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ نجی سیکورٹی ایجنسیوں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ اس کے لیے نجی سیکورٹی ایجنسی ایس آئی ایس نے چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سلسلے میں، کمپنی کے ڈائریکٹر رتوراج سنہا نے کہا کہ ہم ایودھیا میں حفاظتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…