قومی

Ram Bhajan: رام بھجن ‘او بھارت کے رام، وراجو اپنے دھام’ نے لوگوں کا دل جیت لیا، پی ایم مودی نے بھی کی تعریف ، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے کیا تیار

Ram Bhajan: رام مندر میں بھگوان شری رام کی پران پرتشٹھا کو لے کر پورے ملک اور دنیا کے رام کے بھکتوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ ایودھیا سے لے کر ملک کی سڑکوں تک، لوگ بھگوان شری رام پر بنائے گئے مختلف گانوں اور دھنوں کے ذریعے بھکتی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والے ایک اور گانے ’او بھارت کے رام، وراجو اپنے دھام‘ نے دھوم مچا دی ہے۔ اس گانے کو لوگوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔ اس گانے کو شنکر مہادیون، کیلاش کھیر، شان اور آکرتی ککڑ نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے۔ اس گانے کو پی ایم مودی کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘او بھارت کے رام، وراجو اپنے دھام’ گانا زینتھ گروپ کے چیئرمین ہری شنکر تبریوال اور بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

پی ایم مودی نے گانے کے بارے میں کہی یہ بات

اپنے ایکس اکاؤنٹ سے گانے ‘او بھارت کے رام، وراجو اپنے دھام’ کا لنک شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا، ‘رام للا کی آمد کو لے کر ہر طرف رام للا کے بھکتوں کے پرجوش تاثرات دیکھے جا رہے ہیں۔ اس موقع سے جڑا یہ گانا اسی احساس کا اظہار کرتا ہے۔‘‘ پی ایم مودی کی جانب سے اس گانے کے لیے حوصلہ افزائی ملنے کے بعد گانے کی تیاری سے وابستہ لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا

پی ایم نریندر مودی کے اس رام بھجن کی تعریف کرنے کے بعد، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ایکس اکاونٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘او بھارت کے رام، وراجو انے دھام! وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ جنہوں نے اس گانے کو سراہا ہے۔ یہ ہماری کوشش ہے کہ جس طرح کے عوامی جذبات شری رام للا کی پران پرتشٹھا پر برس رہے ہیں انہی جذبات کو اس ’’رام بھجن‘‘ میں بُن کر آپ تک پہنچایا جائے۔ میں نے یہ رام بھجن مشترکہ طور پر زینتھ گروپ کے چیئرمین ہری شنکر تبریوال کے ساتھ تیار کیا ہے۔ شنکر مہادیون، کیلاش کھیر، شان اور آکرتی ککڑ نے اس رام ترانے کو آواز دی ہے۔

’’او بھارت کے رام…‘‘ نے جگائی عقیدت کی لو

بھجن ‘او بھارت کے رام، وراجو اپنے دھام’ لوگوں میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ گانے کے بول اور اس کے ویژول بھی کافی خوبصورت ہیں۔ شنکر مہادیون، کیلاش کھیر، شان اور آکرتی ککڑ کی آوازوں نے اس گانے میں رونق بڑھا دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

60 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago