قومی

Manipur Violence: منی پور میں 10 جولائی تک بڑھائی گئی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی

Manipur Violence: منی پور حکومت کی جانب سے بدھ کے روز کہا گیا کہ اس نے امن و سلامتی میں کسی بھی طرح کے خلل کو روکنے کے لیے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب منی پورمیں انٹرنیٹ خدمات 10 جولائی کی دو پہر 3 بجے تک معطل رہیں گی۔ یہاں بتاتے چلیں کہ حکام نے 3 مئی کو نسلی طبقات کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد پہلی بار ریاست میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگائی تھی۔ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع ہوتی رہتی ہے۔

سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کا کر سکتے ہیں استعمال

ہوم کمشنر ٹی رنجیت سنگھ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس بات کا خدشہ ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہوئے تصاویر، نفرت انگیز تقاریر اور عوامی جذبات کو بھڑکانے والے ویڈیو پیغامات کو پھیلا سکتے ہیں‘‘۔ جس کا امن و سلامتی کی صورتحال پر سنگین اثر پر سکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ کے تبریز انصاری لنچنگ کیس میں آیا کورٹ کا فیصلہ، سبھی 10 قصورواروں کو 10 سال کی سزا

اب تک تقریباً 120 افراد کی جا چکی ہے جان

واضح رہے کہ ریاست میں میتی اور کوکی طبقوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً 120 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور 3000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ پہلی مرتبہ تشدد 3 مئی کو اس وقت  شروع ہوا تھا جب میتی کمیونٹی کے درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف ریاست کے پہاڑی اضلاع میں ایک ‘قبائلی یکجہتی مارچ’ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آدیواسی کے چہرے پر پیشاب کرنے والے پرویش شکلا کا گھر بلڈوزر سے منہدم، سیدھی میں ایسے ہوئی کارروائی

منی پور میں میتی کمیونٹی کی آبادی تقریباً 53 فیصد

منی پور کی آبادی میتی کمیونٹی کے تقریباً 53 فیصد پر مشتمل ہے اور وہ زیادہ تر وادی امپھال میں رہتے ہیں۔ قبائلی ناگا اور کوکی آبادی کا 40 فیصد ہیں اور پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر آئندہ حکم تک روک، 19 جولائی کو ہوگی سماعت

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026 Opening Ceremony: شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ایشین گیمز 2026 کا آغاز، منو بھاکر اور پون سہراؤت نے شان سے لہرایا ترنگا

ناگویا کے میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب،…

2 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کے لیے تیار بھارتی شوٹنگ ٹیم، منو بھاکر پر رہیں گی نظریں

آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…

29 minutes ago

Asian Games: ایشین گیمز، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم، جانیں 20 ستمبر کا مکمل شیڈول

ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی…

1 hour ago

IGI Airport Gold Smuggling: آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 2.17 کلو سونا ضبط، دبئی سے آنے والے 2 مسافر حراست میں

کسٹمز کی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع اور مسافروں کی پروفائلنگ کی بنیاد…

2 hours ago

Samajwadi Party Poster War: ’کیو آر اسکین کریں، اپنی رائے بتائیں‘، یوپی میں سماج وادی پارٹی کا جین زی داؤ، دفتر کے باہر نیا پوسٹر

یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی نے لکھنؤ میں اپنے دفتر کے…

2 hours ago