قومی

Manipur Violence: مظاہرین نے انڈین ریزرو بٹالین کے جوان کے گھر کو کیا نذر آتش

منی پور میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریاست میں مظاہرین مزید پرتشدد ہوتے جا رہے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کے روز حکام نے بتایا کہ منی پور کے تھوبل ضلع میں ایک ہجوم نے انڈین ریزرو بٹالین (IRB) کے ایک جوان کے گھر کو آگ لگا دی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ مظاہرین نے پولیس کے اسلحہ خانے (Armory) کو لوٹنے کی کوشش کی تھی لیکن اس جوان نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں مظاہرین نے اس جوان کے گھر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے ہتھیار لوٹنے پہنچے تھے 700-800 لوگ

موصولہ اطلاعات کے مطابق تشدد میں 27 سالہ نوجوان کی موت کے بعد ہجوم اور بھی مشتعل ہو گیا۔ بتایا گیا کہ پولیس کے اسلحہ خانے سے ہتھیار اور دیگر اشیاء لوٹنے کی لیے 700 سے 800 کی تعداد میں لوگوں کے ہجوم نے انڈین ریزرو بٹالین (IRB) کیمپ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی حکام نے بتایا کہ اس مشکل صورتحال میں انڈین ریزرو بٹالین کے جوان نے اپنی ڈیوٹی بخوبی نبھائی اور پرتشدد ہجوم کو پولیس کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو لوٹنے نہیں دیا۔ عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ سیکورٹی فراہم کرنے والا اسلحہ خانہ انڈین ریزرو بٹالین یونٹ کا ہی حصہ تھا۔

تو سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی

بتایا گیا کہ جب منگل کے روز جب آئی آر بی کیمپ پر حملہ کیا گیا تو سکیورٹی اہلکاروں نے پہلے آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ اسی دوران جب بھیڑ نے فائرنگ شروع کر دی تو سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

اضافی پولیس فورس کو طلب کرنا پڑا

حکام کا مزید کہنا تھا کہ بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ اضافی پولیس فورس کو طلب کرنا پڑا۔ جب یہ فورس یعنی آسام رائفلز کے سپاہی کیمپ کی طرف جارہے تھے تو ہجوم نے ان پر حملہ کردیا۔ حکام نے بتایا کہ آسام رائفلز کی ایک ٹیم پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں ایک جوان کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اس جھڑپ میں دس دیگر افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں سے 6 افراد شدید زخمی ہیں۔ شدید زخمیوں کو امپھال کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

2 hours ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

3 hours ago