بابا صاحب کے نظریات سے متاثرببن راو گھولپ گزشتہ 30 سالوں سے شیوسینا سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ ناسک کی دیولالی اسمبلی سیٹ سے مسلسل پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ ان کے جانشین یوگیش گھولپ بھی دیولالی سے رکن اسمبلی بنے۔ ببن راو گھولپ کی ناسک میں اچھی خاصی پکڑ ہے، جس کا فائدہ الیکشن میں شیوسینا کو ملتا ہے۔
ادھو ٹھاکرے سے 30 سال پرانا رشتہ توڑا
مہاراشٹر کے سابق وزیرببن راو گھولپ کا ادھو ٹھاکرے سے 30 سال پرانا رشتہ تھا۔ بتایا جار ہا ہے کہ وہ شرڈی لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض چل رہے تھے۔ انہوں نے فروری میں ہی ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تبھی سے ہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ شندے کی شیوسینا میں شامل ہوسکتے ہیں۔
مہاراشٹرمیں انڈیا بمقابلہ این ڈی اے
مہاراشٹرکی سیاست میں زبردست ٹکردیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک طرف انڈیا الائنس ہے تو دوسری این ڈی اے۔ مہاراشٹر میں اس وقت این ڈی اے کی حکومت ہے۔ این ڈی اے میں بی جے پی کے علاوہ شیوسینا (ایکناتھ شندے گروپ) اوراجیت پوارکی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شامل ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس میں کانگریس کے علاوہ شیوسینا (یوبی ٹی) اورشرد پوارکی این سی پی مل کربی جے پی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔