راجستھان رائلس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو ہائی اسکورننگ میچ میں 6 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آرسی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 183 رن بنائے۔ ہدف کا پیچھا کرنے اتری راجستھان نے 5 گیند باقی رہتے ہوئے ہدف کو حاصل کرلیا ہے۔ آرسی بی کے لئے وراٹ کوہلی نے 113 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلتے ہوئے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی 8ویں سنچری لگائی۔ ان کے علاوہ کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی 44 رنوں کا تعاون دیا۔ دوسری طرف راجستھان رائلس کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال حالانکہ صفر کےاسکور پرآوٹ ہوگئے، لیکن جوس بٹلرکی سنچری اور سنجو سیمسن کی 42 گیندوں میں 69 رنوں کی اہم اننگ سے راجستھان نے یکطرفہ انداز میں آرسی بی کو شکست دے دی۔
10ویں اوور تک راجستھان رائلس کا اسکور ایک وکٹ پر 95 رن تھا، لیکن آئندہ تین اووروں میں گیند بازوں کی ہوئی پٹائی نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا تھا۔ 11ویں اوورمیں مینک ڈاگرکے اوورمیں 14 رن آئے، وہیں 12ویں اوورمیں ہمانشو شرما نے 15 رن لٹائے۔ ان کے علاوہ 13ویں اوورمیں یش دیال بھی 13 رن دے بیٹھے۔ تین اوورمیں آئے 42 رنوں کے سبب راجستھان رائلس کے لئے ضروری رن ریٹ کافی نیچے آگیا تھا۔ آخری 5 اوورمیں راجستھان رائلس کو صرف 32 رنوں کی ضرورت تھی، لیکن 14ویں اوورمیں سنجو سیمسن اوراس سے اگلے اوورمیں ریان پراگ کے وکٹ سے آرسی بی کے لئے امید پیدا ہونے لگی تھی۔
جوس بٹلراب بھی کریز پرڈٹے ہوئے تھے۔ کافی گیند بچی ہونے کے سبب راجستھان رائلس کے بلے بازوں نے کوئی خطرہ مول نہیں لیا۔ بٹلرنے 58 گیندوں میں 100 رنوں کی اننگ کھیل کر راجستھان رائلس کو 6 وکٹ سے جیت دلانے میں اہم کردار نبھایا۔ یہ راجستھان رائلس کی آئی پی ایل 2024 میں مسلسل چوتھی جیت ہے اورٹیم اب 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پرپہنچ گئی ہے۔
بٹلرکے آگے پھیکی پڑی وارٹ کوہلی کی سنچری والی اننگ
وراٹ کوہلی نے راجستھان رائلس بمقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورومیچ میں 67 گیندیں کھیل کراپنے آئی پی ایل کیریئر کی 8ویں سنچری مکمل کی۔ یہ حقیقت آپ کو حیران کر سکتی ہے کہ 67 گیندوں میں سنچری بنا کر وراٹ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ کی سست ترین سنچری بنانے میں منیش پانڈے کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔ لیکن وراٹ کوہلی کی سنچری سنجو سیمسن اورجوس بٹلر کی شاندار اننگ اور ان کے درمیان 148 رنوں کی شراکت کے مقابلے میں کمزورپڑگئی۔ جوس بٹلر نے چھکا لگا کرراجستھان کو جیت دلائی اوراس چھکے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
اتوار کو کھیری ضلع کے پالیا کلاں میں واقع سری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج…
گووند پورم، غازی آباد میں 'ہے دل کی بات' کی کتاب کی ریلیز تقریب کے…
سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو…
اتوار (12 جنوری) کو اکھلیش یادو لکھنؤ میں وویکانند کی یوم پیدائش پر صحافیوں سے…
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا…
پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان انہیں…