انٹرٹینمنٹ

عامرخان سے الگ ہونے پر کرن راو نے کیا بڑا انکشاف، بالی ووڈ اسٹار سے متعلق کہہ دی یہ بڑی بات

بالی ووڈ کے سپراسٹارعامرخان گزشتہ کچھ ماہ سے اپنے کام سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کافی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ عامرخان اوران کی سابقہ اہلیہ کرن راو کے رشتے سے متعلق طرح طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ دونوں الگ ہونے کے بعد بھی ایک ساتھ نظرآتے ہیں اوردونوں ایک دوسرے کو کھل کرسپورٹ بھی کرتے ہیں۔ کرن راواکثراپنے اورعامرخان کے طلاق سے متعلق کھل کربات کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ حال ہی میں کرن راو نے ایک اورانکشاف کیا ہے۔

بروٹ کودیئے گئے ایک انٹرویوکے دوران کرن راونے عامرخان کے ساتھ اپنے طلاق کے بارے میں کھل کربات کی۔ عامرخان سے طلاق پران کے خوف سے متعلق سوال کیا گیا، جس کا جواب انہوں نے بے حد کھل کردیا۔ کرن راو نے کہا، ”مجھے طلاق کا خوف نہیں تھا۔ میں نے اس کے بارے میں اپنا پورا وقت لیا، اس لئے مجھے اس کے بارے میں کوئی تشویش نہیں تھی۔“ کرن راو نے اپنے اورعامرخان کے رشتے کی مضبوطی پرزوردیا۔

کران راو کے مطابق، وہ جانتی تھیں کہ وہ دونوں گہرائی سے جڑے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اورپیارکرتے ہیں۔ عامرخان کی سابق اہلیہ نے اپنی بات کو پورا کرتے ہوئے آگے کہا کہ ”مجھے معلوم تھا کہ مجھے اپنے اسپیس کی ضرورت ہے اورمیں آزادانہ طورپررہنا چاہتی تھی۔ مجھے لگا کہ یہ میری گروتھ کے لئے بہتر ہے۔ عامر خان نے بھی اسے قبول کیا اورسپورٹ کیا، جس سے یقیناً کافی مدد ملی۔“

کرن راو سے آگے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ شادی پردوبارہ سوچنا چاہئے۔ تب کرن راو نے کہا کہ انہیں ہمیشہ ایسا لگتا ہے۔ وہ اورعامرخان شادی کرنے سے پہلے ایک سال تک ساتھ رہے تھے۔ کیونکہ ان کے پیرنٹس ایسا چاہتے تھے اوراس وقت بھی، انہوں نے مانا کہ شادی مفید ہوسکتی ہے، اگراس میں دونوں الگ الگ اورجوڑے کے طورپر اچھے سے کام کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

40 mins ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

2 hours ago