بھارت ایکسپریس۔
Madhya Pradesh Lok Sabha Election 2024: سیاست جو کرا دے وہ کم ہے۔ اب اس سیاست نے شوہر-بیوی کو جدا کردیا ہے۔ دراصل، بالا گھاٹ سے بی ایس پی امیدوار کنکرمنجارے نے اپنی کانگریس رکن اسمبلی کی اہلیہ انوبھا منجارے کے گھرنہ چھوڑنے پرخود ہی گھرچھوڑ دیا ہے۔ بی ایس پی امیدوارکنکرمنجارے نے اپنی رکن اسمبلی اہلیہ سے مدد مانگی تھی۔ لیکن اہلیہ نے پارٹی کے خلاف جانے سے واضح طور پر انکار کردیا تھا۔ ایسے میں جوڑے نے الیکشن تک الگ الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی فیصلے کے تحت اہلیہ کے گھرنہیں چھوڑنے پرشوہرکنکرمنجارے نے اپنا گھر چھوڑ دیا ہے۔
فیصلے کر رہے ہیں پرعمل
ضوابط اوراصولوں کی سیاست کے لئے ضلع میں پہچان رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ کنکرمنجارے نے آخرکار اپنے فیصلے پرقائم رہتے ہوئے 5 اپریل کی رات لوک سبھا الکشن تک گھر چھوڑ دیا۔ رات میں ہی گھرسے چلے جانے کے سوال پران کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو فیصلہ لیا تھا، اس پرعمل کررہے ہیں۔ رکن اسمبلی انوبھا منجارے باہرگئی تھیں اورآج لوٹنے کے بعد انہوں نے کانگریس کے لئے بھرویلی میں میٹنگ کی۔ وہ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، سیاست میں صفائی اورپاکیزگی ہونی چاہئے۔ ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ دو پارٹیوں کے لوگ ایک ہی گھرمیں رہیں، اس سے آنے والی نسل کوکیا پیغام جائے گا۔
جھونپڑی سے چلائی جائے گی انتخابی مہم
سابق رکن پارلیمنٹ کنکرمنجارے نے کہا کہ حالانکہ کھنڈالا میں بنی میری جھونپڑی سے ہی الیکشن لڑوں گا، لیکن ہم نے جو بولا تھا، وہ کر رہے ہیں، ہمارے ساتھیوں نے اپنے گھرچلنے کو کہا، لیکن ہم اب جھونپڑی سے ہی اپنا الیکشن چلائیں گے۔ بی ایس پی امیدوارمنجارے کا کہنا ہے کہ میرے رائے دہندگان گاوں میں رہتے ہیں، انہیں کوئی پریشانی نہیں تو مجھے کیوں پریشانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ عوام ہم پر اعتماد کرے گی۔
بوریا-بستر لے کرپہنچے منجارے
واضح رہے کہ بی ایس پی امیدوار کنکر منجارے نے پہلے ہی کہا تھا کہ الیکشن تک رکن اسمبلی انوبھا منجارے گھرچھوڑ کر چلی جائیں، لیکن ان کے گھرنہیں چھوڑنے پرگزشتہ 2 اپریل کو انہوں نے خود گھرچھوڑکرگانگل پارہ تالاب کے پاس جھونپڑی میں جانے کی بات کہی تھی، جس کے بعد آخرکارپانچ اپریل کی رات وہ گھر سے اپنا بوریا بسترلے کرجھونپڑی میں رہنے چلے گئے ہیں۔ گھرچھوڑتے وقت سابق رکن پارلیمنٹ جذباتی نظرآئے اورگھرسے نکلنے کے بعد ایک بارمڑکراپنے گھرکو ضروردیکھا، جہاں سے وہ اب تک انتخابی تشہیرکرر ہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…