IPL 2024 Virat Kohli Century Record: آئی پی ایل 2024 کے 19ویں مقابلے میں ہفتہ کے روز وراٹ کوہلی نے شاندارسنچری اننگ کھیلی۔ راجستھان رائلس کے خلاف وراٹ کوہلی نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی 8ویں سنچری لگائی۔ انہوں نے اس اننگ میں 67 گیندوں پرسنچری لگائی تھی۔ وہیں اوپننگ سے آخرتک وہ کریز پرڈٹے رہے اورانہوں نے 113 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ اس اننگ میں وراٹ کوہلی کے بلے سے 12 چوکے اور4 چھکے نکلے۔ مگراس اننگ میں وراٹ کوہلی کے نام تاریخ درج ہونے کے ساتھ شرمناک ریکارڈ بھی درج ہوگیا۔
وراٹ کوہلی نے رقم کردی تاریخ
پہلے وراٹ کوہلی نے جو تاریخ رقم کی، اس کی بات کرلیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی پہلے سے ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 7 سنچری لگانے والے کھلاڑی تھے۔ وہیں یہ ان کی 8ویں سنچری تھی۔ ان کے علاوہ کرس گیل نے آئی پی ایل میں 6 اورجاس بٹلرنے پانچ سنچری لگائی۔ جبکہ ٹی-20 میں وراٹ کوہلی کی یہ 9ویں سنچری تھی۔ انہوں نے 8-8 سنچری لگانے والے ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنراور مائیکل کلنگر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ سب سے زیادہ ٹی-20 سنچری لگانے کے معاملے میں کرس گیل (22) اوربابراعظم (11) رنوں سے پیچھے رہے۔
ٹی-20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری
کرس گیل- 22
بابراعظم-11
وراٹ کوہلی-9
ڈیوڈ وارنر-8
ایرون فنچ-8
مائیکل کلنگر-8
وراٹ کوہلی نے بنایا شرمناک ریکارڈ
وراٹ کوہلی کی جہاں یہ اننگ تاریخی تھی، وہیں ان کے نام ایک شرمناک ریکارڈ بھی درج ہوگیا۔ کوہلی اب مشترکہ طورپر سب سے سست آئی پی ایل سنچری لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ یہ ریکارڈ منیش پانڈے کے نام تھا، جب انہوں نے 2009 میں ڈکن چارجرس کے خلاف 67 گیندوں میں سنچری لگائی تھی۔ اس اننگ میں وراٹ کوہلی نے بھی 67 گیندوں میں سنچری لگائی۔ وراٹ کوہلی اورمنیش کے علاوہ اس لسٹ میں سچن تندولکر، جاس بٹلراور ڈیوڈ وارنر کے نام ہیں، جنہوں نے 66-66 گیندوں پرسنچری لگائی تھی۔
آئی پی ایل تاریخ کی سب سے سست سنچری
منیش پانڈے- 67 گیند، بنام ڈکن چارجرس
وراٹ کوہلی-67 گیند، بنام راجستھان رائلس (2024)
سچن تندولکر-66 گیند، بنام کوچی ٹسکرس (2011)
ڈیوڈ وارنر-66 گیند، بنام کولکاتا نائٹ رائیڈرس (2010)
جاس بٹلر-66 گیند، بنام ممبئی انڈینس (2022)
بھارت ایکسپریس۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…