قومی

Atiq Ahmed Jail Transfer: عتیق احمد کے جیل کی ہوگی تبدیلی، جانئے سابرمتی سے کہاں بھیجا جائے گا مافیا؟

Umesh Pal Kidnapping Case: امیش پال اغوا معاملے میں عمرقید کی سزا کاٹ رہے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی جیل تبدیل کی جاسکتی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ کو گجرات کی سابرمتی جیل سے ہٹاکر اب دہلی کی تہاڑ جیل میں شفٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ خبراے بی پی نیوزنے شائع کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خفیہ جانچ کے بنیاد پر عتیق احمد کی جیل تبدیل کئے جانے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

جانچ کی خفیہ رپورٹ پریاگ راج کے سرکاری عملے نے یوپی حکومت کو بھیجی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، عتیق احمد کی جیل تبدیل کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر یوپی حکومت اب جلد ہی سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرسکتی ہے۔ سپریم کورٹ سے عتیق احمد کی جیل تبدیل کئے جانے اور اسے دہلی کی تہاڑ جیل شفٹ کئے جانے کی اجازت طلب کی جائے گی۔

سپریم کورٹ جائے گی یوپی حکومت

سپریم کورٹ کے حکم پر ہی عتیق احمد کو پریاگ راج کی نینی سینٹرل جیل سے گجرات کی سابرمتی جیل بھیجا گیا تھا۔ تین جون 2019 کو عتیق احمد  کو پریاگ راج کی نینی سینٹرل جیل سے سابرمتی جیل میں شفٹ کیا گیا تھا۔ امیش پال شوٹ آوٹ کے بعد سابرمتی جیل میں عتیق احمد کی سرگرمیوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ پریاگ راج ایم پی-ایم ایل اے کورٹ جب عتیق احمد کو عمرقید کی سزا سنائی گئی، اس کے بعد اسے سابرمتی جیل شفٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: West Bengal Violence: رام نومی کے جلوس میں بندوق لہرا رہا تھا 19 سالہ سمت، ہاوڑہ پولیس نے مونگیر سے کیا گرفتار

عتیق احمد پر الزام لگایا جاتا ہے کہ جیل میں اس کا دربار سجتا ہے۔ پریاگ راج اور دیگر مقامات سے آنے والے بیشتر لوگوں کو بغیر لکھا پڑھی اور انٹری کے ہی جیل جانے کی چھوٹ ہوتی تھی۔ باہر سے آنے والے تمام لوگوں کے لئے جیل کے اندر ہی خاص انتظام کیا جاتا تھا۔ عتیق احمد پرجیل کے اندر موبائل فون رکھنے اور اپنے گھر اور دفتر کی طرح لوگوں سے ملاقات کرنے کا بھی الزام ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں کتنی سچائی ہے، اس سے متعلق یقینی طورپر کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ان تمام الزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

21 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago