انٹرٹینمنٹ

Akanksha Dubey Suicide Case:بھوجپوری کی معروف اداکارہ آکانکشا دوبے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی چونکانے والی بات

Akanksha Dubey Suicide Case: بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کا معاملہ کافی پیچیدہ ہوتا جارہا ہے، آکانشکا دوبے کی موت یا خودکشی کا معمہ آخر کب تک  حل ہوگا۔ یہ بہت ہی اہم سوال ہے اس جواب کیا ہوگا کہنا بہت ہی مشکل ہے۔ آکانشکا دوبے نے 25 مارچ کو وارانسی کے سارناتھ کے  ہوٹل سومیندرا میں مردہ پائیں گئیں۔

اب آکانشکا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کھلبلی مچادی ہے۔ آکانکشا دوبے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر صرف گلے میں پھندے کے زخم ہیں۔ معاملہ اب گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

بھوجپوری فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پون سنگھ اداکارہ آکانکشا دوبے کے گھر پہنچے اور اہل خانہ کو تسلی دی۔ پون سنگھ نے انصاف کی لڑائی میں آکانکشا کے اہل خانہ کا ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آکانکشا کے خاندان کو انصاف ملنا چاہیے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

بھوجپوری اداکار پون سنگھ پیر کی دیر رات تقریباً 10 بجے متوفی اداکارہ آکانکشا دوبے کے آبائی گاؤں برداہا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ہمیں قانون پر پورا بھروسہ ہے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔

پون سنگھ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا

بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ نے کہا کہ میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسا قدم اٹھائے گی، کیونکہ آکانکشا اندر سے مضبوط تھیں۔ وہ (اکانکشا دوبے) ہمیشہ ہنستی اور مذاق کرتی تھی، خوش رہتی تھی۔ ساتھ ہی پون سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آکانکشا کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ہم سب اس واقعہ سے غمزدہ ہیں اور لواحقین کے ساتھ ہیں۔

پون سنگھ سے پہلے ان کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ اکشرا سنگھ نے بھی انصاف کی لڑائی میں آکانکشا کے اہل خانہ کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانکشا دوبے گزشتہ دنوں وارانسی کے سارناتھ کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ واقعہ کے بعد ان کا پورا خاندان ممبئی سے براہ راست وارانسی پہنچ گیا۔ اس کی ماں بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ پر الزام لگاتے ہوئے سارناتھ تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک ثمر اور اس کا بھائی سنجے پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

22 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago