قومی

Atal Samman Samaroh Honors Excellence: بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی صد سالہ یوم پیدائش دھوم دھام سے منائی گئی، 20 شخصیات خصوصی اعزازات سے سرفراز

نئی دہلی: بھارت رتن اور سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش کے موقع پر پرگتی میدان، نئی دہلی واقع تاریخی بھارت منڈپم میں ’اٹل سمّان سماروہ‘ کا انعقاد دھوم دھام سے کیا گیا۔ اس سال یہ تقریب کا گیارہواں ایڈیشن تھا، جسے اٹل سمّان ٹرسٹ کے ذریعہ منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ملک وبیرون ملک سے آئے سینکڑوں درخواستوں میں سے منتخب 20 شخصیات کوان کے تعاون کے لئے ’اٹل سمان‘ سے نوازا گیا۔

میوزیکل اٹل گاتھا نے دل جیت لئے
تقریب کا آغازمشہورکہانی کاراجے بھائی کی موسیقی کی اٹل گاتھا سے ہوا، جس میں انہوں نے اٹل جی کی زندگی، ان کی نظموں اورجدوجہد کوپیش کیا۔ اجے بھائی کے جذبات سے لبریزگاتھا نے حاضرین کے دل جیت لئے۔ اس کے ساتھ رسراج جی مہاراج اورانجلی دویدی نے بھی اپنی دلکش پیشکش سے پروگرام کومزید شانداربنا دیا۔

مرکزی وزیر، اراکین پارلیمنٹ اور دیگرہستیوں کی موجودگی

تقریب میں مرکزی وزیرارجن رام میگھوال، رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اورکئی اہم سیاسی اورسماجی شخصیات موجود تھیں۔ پروگرام میں سماجی کارکنوں، فنکاروں، ادیبوں، تاجروں اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 منتخب افراد کو’اٹل سمان‘ کے تحت خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈزمیں برہمنوں کے ذریعہ شنکھ کے گولے پھونکنے اورمنتروں کے جاپ کے درمیان اعزازکا سرٹیفکیٹ اور مختلف مذہبی نشانات شامل تھے۔

اٹل بہاری واجپئی کے نظریات کو زندہ رکھنے کی کوشش

’اٹل سمّان سماروہ‘ کے آرگنائزراورسربراہ بھونیش سنگھل نے کہا کہ یہ انعقاد ہندوستان کے ثقافتی ورثے کومحفوظ رکھنے اوراٹل جی کے نظریہ کولوگوں تک پہنچانے کی ایک منفرد کوشش ہے۔ اس موقع پررکن پارلیمنٹ منوج تیواری اورمرکزی وزیرارجن رام میگھوال نے اٹل بہاری واجپئی کی نظمیں (کویتائیں) پڑھیں اورتقریب کی ثقافتی خصوصیات کوسراہا۔ اس پروگرام نے ثابت کردیا کہ اٹل بہاری واجپئی جی کے نظریے اوران کی شراکت کو ہندوستانی ثقافت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان 20 شخصیات کو ملا خصوصی اعزاز

پدم شری راجا رام جین (بندیل کھنڈ، مدھیہ پردیش، اٹل ساہتیہ شکھرسمّان)، رسراج جی مہاراج (ساگر، مدھیہ پردیش، اٹل سنگیت شکھرسمّان)، دیپا ملک (بنگلورو، کرناٹک، اٹل کریڈا شکھرسمّان)، انجلی دویدی (بریلی، اٹل گائن شکھرسمّان)، مہندر کمار دھانوکا (اٹل وشو وبھوتی شکھرسمّان)، من پریت کور (لدھیانہ، پنجاب، اٹل نارائنی شکھرسمّان)،  سچن چمڑیا (آسام، اٹل راشٹریہ شکھرسمّان)، وکرم سنگھانیا (شیلانگ، میگھالیہ، اٹل بہاری واجپئی شکھرسمّان)، گووند ویاس (متھرا، اٹل کاویہ شکھرسمّان)، گھنشیام گپتا جاویری (اٹل سانسکرتک شکھر سمّان)، گوپال شرن گرگ (ہریانہ، اٹل ودھوشی شکھرسمّان)،  ویرپال بھاٹی (نوئیڈا، اٹل سیوا شکھرسمّان(، نیرج ملک (اٹل بہاری شکھر سمّان)، اشوک اگروال (دہلی، اٹل ویاو سائی شکھرسمّان)، راجیش جین (ہریانہ- اٹل سماج سیوی شکھرسمّان)، ڈاکٹرانوج اگروال (اٹل چکتسک شکھرسمّان)، نوین گرگ (اٹل جن سیوی شکھرسمّان)، روی پرکاش (اٹل بھارتی شکھرسمّان)، وپن گپتا (اٹل وبھوتی شکھرسمّان) اوردلجیت کور(دہلی، اٹل ودھوشی شکھرسمّان) کو سرفراز کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kazakhstan Plane Crash: آگ کا گولہ بن گیا طیارہ، پھر بھی بچ گئیں کچھ جانیں ، جانئے کچھ مسافروں کی کیسے بچائی گئی جان

قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد…

3 hours ago

Cold Wave: یوپی، ایم پی سے لے کر راجستھان-ہریانہ تک ہو گی زبردست ٹھنڈ، کچھ مقامات پر آئی ایم ڈی نے جاری کیا اولوں کے ساتھ بارش کا الرٹ

ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق ’’ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہندوستان کے موسم میں…

4 hours ago

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا بڑا قدم، ڈاکٹرمختاراحمد انصاری کوخراج عقیدت پیش کیا

ڈاکٹرمختار احمد انصاری نے 1928 سے 1936 تک یونیورسٹی کے چانسلرکے طور پر بھی خدمات…

4 hours ago

Salman Khan Wanted: سلمان خان نے وانٹیڈ کی شوٹنگ کے دوران معاونین کوتحفے میں دی تھیں 35 ساڑیاں، یہاں پڑھیں پوری کہانی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے وانٹیڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا دلی دکھاتے…

4 hours ago

South Africa vs Pakistan: پاکستان کی ٹیم سے باہرہوئے یہ 4 کھلاڑی، اسٹاربلے بازبھی نکالے گئے

سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہورہے ٹسٹ میچ کے لئے…

4 hours ago

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویراحمد کا کہنا ہے کہ یہ…

5 hours ago