قومی

Arvind Kejriwal Arrested: اروند کیجریوال کھا سکیں گے گھر کا کھانا، اہلیہ سنیتا سے ہوگی ملاقات، جانئے عدالت نے کیا کیا دی راحت

Arvind Kejriwal Arrested: دہلی شراب پالیسی معاملے میں پی ایم ایل اے کورٹ نے جمعہ (22 مارچ) کو وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ریمانڈ میں بھیج دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کو ای ڈی کے دفترلایا گیا۔ اس درمیان پی ایم ایل اے کورٹ کا آرڈرسامنے آیا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق، 28 مارچ کی دوپہر 2 بجے تک اروند کیجریوال کو جانچ ایجنسی کو عدالت میں پیش رہنا ہوگا۔

اسی کے ساتھ اروند کیجریوال سے جو پوچھ گچھ کی جائے گی، وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ہوگی۔ ساتھ ہی فوٹیج کو محفوظ رکھا جائے گا۔ سی آرپی سی کے سیکشن 41 (ڈی) کے تحت ملزم کیجریوال کو اپنے وکیل محمد ارشاد اوروویک جین سے شام 6 بجے سے لے کر7 بجے تک ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ملے گا کھانا

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ہرروز نصف گھنٹے ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور پرائیویٹ سکریٹری وبھو کمار سے ملنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ کیجریوال کی خراب صحت کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ای ڈی کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی طرف سے دیئے گئے مشورے کے مطابق انہیں کھانا مہیا نہیں کراتے ہیں تو انہیں گھر کا کھانا کھانے کی اجازت ہے۔

عام آدمی پارٹی بھی لگائے سنگین الزام

ای ڈی نے پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کئے گئے ریمانڈ نوٹ میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر کو دہلی شراب پالیسی معاملے کا اہم سازش کرنے والا بتایا۔ ای ڈی نے عدالت سے اروند کیجریوال کی حراست کا مطالبہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو بھی گھیرا۔ جانچ ایجنسی نے اپنے ریمانڈ نوٹ میں کہا کہ عام آدمی پارٹی ایک شخص نہیں بلکہ کمپنی ہے۔

ای ڈی نے الزام میں کیجریوال کو بتایا ماسٹرمائنڈ

ای ڈی نے ریمانڈ نوٹ میں مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا دہلی شراب پالیسی بنانے اوراسے نافذ کرنے میں اہم کردارتھا۔ ایسے میں وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ماسٹرمائنڈ ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago