انٹرٹینمنٹ

Lok Sabha Elections 2024: سیاست کے میدان پر اتریں گی سورا بھاسکر! اس سیٹ سے لوک سبھا الیکشن میں مل سکتا ہے ٹکٹ؟

Swara Bhasker, Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کا بگل بج چکا ہے۔ ملک میں الیکشن سے متعلق ماحول گرمایا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف سبھی پارٹیاں اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف  ہیں۔ وہیں، اب خبرآرہی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکربھی سیاست کے میدان میں اترسکتی ہے۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی کوئی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ذرائع کے مطابق تو خبریں یہی ہیں کہ اداکارہ انتخابی میدان میں اترسکتی ہیں۔

انتخابی میدان میں اترسکتی ہیں سورا بھاسکر

دراصل، سورا بھاسکرسے متعلق خبریں ہیں کہ اس بارہونے والے لوک سبھا الیکشن میں اداکارہ مہاراشٹر کی ایک سیٹ سے انتخابی میدان میں اترسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ممبئی کے شمال-وسط (باندرہ) سیٹ سے کانگریس اداکارہ کوٹکٹ دینے پرغورکررہی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ خبریں تویہاں تک ہیں کہ اداکارہ دہلی میں کانگریس اعلیٰ کمان سے رابطے میں ہیں اوروہ الیکشن لڑنے کے پورے موڈ میں ہیں۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی تک اداکارہ کی طرف سے بھی کچھ نہیں کہا گیا۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا میں نظرآئی تھیں اداکارہ

ذرائع نے جانکاری دی ہے کہ کانگریس کے سینئرلیڈرنے اداکارہ کے نام سے متعلق یقین دہائی کرائی ہے کہ اس پرغورکیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اداکارہ کو بھی اکثربی جے پی کی پالیسیوں کی مخالفت میں بیان ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ وہیں، اگرسورا بھاسکرکی بات کریں تو حال ہی میں اداکارہ کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں دیکھا گیا۔ قابل ذکرہے کہ سورا بھاسکرکے شوہر فہد احمد بھی سیاست کے میدان میں پہلے سے ہیں۔ فہد احمد سماجوادی پارٹی کی یوتھ یونٹ مہاراشٹرسماجوادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر ہیں۔ وہیں، اب اداکارہ کے بھی سیاست میں شامل ہونے کی خبریں زوروں پرہیں۔ حالانکہ اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ کیا سورا بھاسکرلوک سبھا الیکشن لڑیں گی یا نہیں؟

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

41 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago