قومی

’آج کیجریوال تو کل کوئی اور… یہ حکومت کسی کو بھی نہیں بخشے گی‘، سوربھ بھاردواج نے یوں بیان کیا درد

AAP Minister Saurabh Bhardwaj on CM Arvind Kerjiwal Remand: دہلی شراب پالیسی معاملے میں پی ایم ایل اے کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے 3 گھنٹے تک دونوں فریق کی دلیلیں سنیں اورفیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کو ای ڈی نے جمعرات (21 مارچ) کی رات 9 بجے دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت میں آج عام آدمی پارٹی نے ملک گیراحتجاج کیا۔ اہم احتجاج دہلی کے آئی ٹی او پرکیا گیا۔ اس دوران دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہلی حکومت کے کئی وزرا اور سینکڑوں کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے بعد وزیرماحولیات گوپال رائے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو پارٹی کے کارکنان وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ کا گھیراو کریں گے۔

گوپال رائے نے کہا کہ ان کی گرفتاری سے پورا ملک مایوس ہے۔ ہفتہ کی صبح 10 بجے عام آدمی پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی، کونسلراور انڈیا بلاک کے نمائندے جمہوریت کو بچانے کا عزم لیں گے۔ ہفتہ کے روزبھگت  سنگھ، راج گرو اور سکھدیو کے شہیدی دیوس پرشہید پارک میں جمع ہوں گے۔ اس پروگرام میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی شامل ہوں گے۔

مرکزی حکومت کی الٹی گنتی شروع: سوربھ بھاردواج

وہیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت کے ذریعہ 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیجے جانے پردہلی کے وزیرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ آج یہ اروند کیجریوال ہیں۔ کل کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔ یہ حکومت کسی کو نہیں بخشے گی۔ جتنا پیاراور حمایت اروند کیجریوال کے لئے پوری دنیا میں امنڈ رہا ہے، وہ نایاب اورشاندار ہے۔ مرکزی حکومت کی الٹی گنتی 21 مارچ 2024 سے شروع ہوگئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago