روس کے دارالحکومت ماسکو سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ یہاں ایک شاپنگ مال میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وردی پہنے حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حملہ آوروں کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے بعد مال میں افراتفری مچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، حملہ آورفوجی وردی میں تھے۔ حملہ آوروں نے کروکس سٹی ہال پرگرینیڈ بم بھی پھینکا، جس سے شاپنگ مال میں زبردست آگ لگ گئی۔ مال میں اب بھی سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ روسی ریسکیو سروس نے کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام کے تہہ خانے سے تقریباً 100 افراد کو باہرنکال لیا ہے۔
کنسرٹ ہال میں دوسرا دھماکہ
بتایا جا رہا ہے کہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ دوسرا دھماکہ بھی کنسرٹ ہال میں ہوا ہے۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس (ایف ایس بی) حرکت میں آگئی ہے۔ ایف ایس بی نے کہا کہ وہ اس حملے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔ روسی لوکپال تاتیانا موسکالکووا نے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
فوج کی وردی میں گھسے تھے کئی بندوق بردار
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فوج کی وردی میں کئی بندوق بردار ماسکو کے ایک بڑے کانسرٹ ہال میں گھس گئے اوربھیڑ پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آوروں نے دھماکوں کا بھی استعمال کیا، جس سے کروکرس سٹی ہال میں خطرناک آگ لگ گئی۔ سوشل میڈیا پرپوسٹ کئے گئے ویڈیو میں عمارت کے اوپرکالے دھوئیں کا بڑا غباراٹھتا ہوا نظرآرہا ہے۔
ماسکو کے میئرنے کیا کہا؟
ماسکو کے میئرسرگیئی سوبیانن نے کہا کہ شاپنگ سینٹر کروکس سٹی میں آج یک خطرناک سانحہ ہوا۔ مجھے متاثرین کے اہل خانہ کے لئے اظہارافسوس ہے۔ زخمیوں کو سبھی ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ پولیس اوردیگرایمرجنسی خدمات جائے حادثہ پرپہنچ گئی ہیں۔
ماسکو حملے سے امریکہ نے جھاڑا پلّہ
ماسکو کے شاپنگ مال میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے امریکہ نے پلّہ جھاڑلیا ہے۔ وہائٹ ہاوس ترجمان جان کربی سے جب امریکی سفارت خانہ کے الرٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس حملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 15 دن پہلے امریکہ نے روس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو پر 48 گھنٹے کے اندر بڑا حملہ ہونے والا ہے۔ مگراس وقت تو حملہ نہیں ہوا، لیکن 15 دن بعد ماسکو میں ہوئے اس حملے کو لوگ امریکہ کے اس بیان کو یاد کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…