قومی

Delhi Election 2025: ’نہیں کریں گے گٹھ جوڑ، اکیلے لڑیں گے الیکشن‘، دہلی اسمبلی انتخابات کو لے کر AAP کا بڑا اعلان

Delhi Election 2025: دہلی کے اتم نگر سے عام آدمی پارٹی کے دو بار کے ایم ایل اے نریش بالیان کی گرفتاری کے ایک دن بعد پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اسمبلی انتخابات 2025 کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم کوئی اتحاد نہیں کر رہے ہیں۔ AAP دہلی کی تمام سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑے گی۔ دہلی کے تمام اسمبلی حلقوں میں پریورتن یاترا نکالنے کے بی جے پی کے فیصلے پر، انہوں نے کہا، ”انہیں نکالنے دیں۔ جمہوریت میں ایسا کرنے کا ہر کسی کو حق ہے۔ جمہوریت میں کوئی بھی کچھ بھی نکال سکتا ہے۔“

’شکایت کرنے والے کو ہی کر لیا گرفتار‘

قبل ازیں AAP سربراہ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اتم نگر سے میرے ایم ایل اے نریش بالیان کو 30 نومبر 2024 کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ وہ بدمعاش کے خلاف مسلسل شکایت کرتے رہے ہیں۔ اب ان کے بچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گینگسٹر کپل سانگوان کی جانب سے کہا گیا کہ آپ ان لوگوں سے پیسے لے کر ہمیں دے دو۔ نریش بالیان نے دہلی پولیس سے اس دھمکی کی شکایت کی ہے۔ دہلی پولیس نے ان کی شکایت پر کارروائی کرنے کے بجائے انہیں ہی گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں- AAP ایم ایل اے کی گرفتاری پر اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

فروری 2025 میں دہلی کی کل 70 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس الیکشن میں AAP دہلی میں چوتھی بار اقتدار میں واپسی کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ دوسری طرف اس بار بی جے پی اور کانگریس کے لیڈر بھی عآپ کے خلاف جارحانہ رویہ میں نظر آرہے ہیں۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں اس نے 70 اسمبلی سیٹوں میں سے 62 پر کامیابی حاصل کی تھی۔جبکہ  بی جے پی کے امیدوار آٹھ سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Kejriwal will win Delhi: کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان کا دعویٰ، دہلی اسمبلی انتخابات میں کجریوال کی ہوگی جیت

دہلی کانگریس مسلسل عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال پر حملہ کر رہی ہے۔ اروند…

2 minutes ago

Pritish Nandy passes away: فلم میکر پریتیش نندی  نے 73 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

انوپم کھیر نے لکھا- میں اپنے سب سے پیارے اور قریبی دوستوں میں سے ایک…

2 minutes ago

Entertainment News: ‘عاشقی 3’ پر  لگا بریک ، اب نئی فلم میں کارتیک آریان اس حسینہ کے ساتھ کریں گے رومانس

کارتیک آریان اور انوراگ باسو ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ بھوشن کمار…

59 minutes ago

PM lays foundation stone of the first Green Hydrogen Hub: پی ایم مودی نے رکھا پہلے گرین ہائیڈروجن ہب کا سنگ بنیاد،کہا-لوگوں کی خدمت ہمارا عزم

وزیر اعظم نے کہا کہ "اب آندھرا پردیش کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کا مرکز بننے…

1 hour ago