نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی کے رام لیلا میدان میں آج مہا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہا ریلی کے انعقاد کا مقصد آئین کے تحفظ،وقف بورڈ کی حفاظت،ذات پرمبنی مردم شماری کرانے علاوہ ریزرویشن کی حد میں اضافہ کرنے جسیے اہم امور پر رو شنٹی ڈالنے اور حکمت سازی کے ذریعہ ارباب اقتدار کو مذکورہ تمام امور پر توجہ دینے اورمطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے مجبور کرنا ہے۔ اس مہاریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ادت راج نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ادت راج نے کہا کہ 1921 میں برٹش حکومت نے وقف کے لئے قانون بنایا تھا۔ یہ کانگریس نے نہیں بنایا تھا، لیکن جب ملک میں وقف بورڈ کا قانون ہے، تو پھر یہ سرکار اس میں مداخلت کیوں کر رہی ہے؟.
ناانصافی کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت
ادت راج نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس مہاریلی میں وقف سے متعلق موضوع جوڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ کہا کہ اگر آپ وقف کے موضوع کو اس مہا ریلی میں شامل کریں گے تو ہم نہیں آئیں گے.ادت راج نے کہا کہ جن لوگوں نے مخا لفت کی میں نے ان سے کہا کہ آگر آپ نہیں آنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے تاہم اس مہا ریلی میں وقف جیسے حساس اور اہم موضوع شامل رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلت،اوبی سی، اقلیتیں اورآدیواسی ایک ساتھ آئیں اور نا انصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ ڈاکٹر ادت راج نے مزید کہا کہ منڈل کی مخالفت اور ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت بھی کسی مسلمان نے نہیں کی ۔
ای وی ایم کسی بھی حال میں منظور نہیں
ای وی ایم کے معاملہ پر ڈاکٹر ادت راج نے کہا کہ راہل گاندھی اوراکھلیش یادو جب جیت جاتے ہیں تو ای وی ایم صحیح ہوجاتا ہے،اس قطع نظر میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں ہم انتخاب میں جیتیں یا ہاریں لیکن ای وی ایم ہمیں بالکل بھی منظور نہیں ہے. انتخاب میں شکست یا فتح سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے. کئی ممالک میں ای وی ایم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ایلن مسک کے حوالے سے ادت راج نے کہا کہ ایلن مسک نے بھی کہا ہے کہ ای وی ایم پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا. پھر جو لوگ ای وی ایم کے جانکار ہیں، وہی اس کی مخالفت کر رہے ہیں. ہم لوگوں کو بھی ای وی ایم پر بھروسہ نہیں ہے، اس لئے اس کو ہٹایا جانا چاہئے۔.
لیڈران و سرکردہ شخصیات نے کی شرکت
اس مہا ریلی میں کانگریس پارٹی کے صدرملکا رجن کھڑگے، ڈاکٹر ادت راج، چودھری آفتاب احمد، کمار فاروقی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ) ایم گردیپ سنگھ سپل (جنرل سکریٹری کانگریس) ،کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور اور اترا کھنڈ کے رکن اسمبلی اور دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین سمیت دیگر لیڈران و سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔
بھارت ایکسپریس۔
ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…
لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…