قومی

Amit Shah wishes Om Birla birthday: وزیر داخلہ امت شاہ نے اوم برلا کو یوم پیدائش کی دی مبارکباد ، کہا آپ کی قیادت میں ایوان میں جمہوری اقدار کو تحفظ مل رہا ہے

بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر کی حیثیت سے اوم برلا کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔ وزیر  داخلہ امت شاہ نے اوم برلا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ایوان میں جمہوری اقدار کو تحفظ مل رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اوم برلا کی لیڈرشپ میں ایوان میں جمہوری طریقے سے مثبت بحث و مباحثے کا ماحول قائم ہوا ہے، جس کے لئے ان کی تعریف کی جانی چاہئے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وزیر داخلہ نے لکھا کہ،  ’’لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا جی کو جنم دن کی دلی مبارکباد۔ آپ کی قیادت میں ایوان مثبت مباحثوں اور جمہوری اقدار کے تحفظ کا ایک خوبصورت دور دیکھ رہا ہے۔ میں خدا سے آپ کی بہتر صحت اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

گجرات کے وزیر اعلیٰ نے بھی دی مبارکباد

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بھی لوک سبھا کے اسپیکر کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر لکھا،’’معزز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا جی کو جنم دن کی دلی مبارکباد۔ پارلیمانی نظام کو زیادہ منظم، ہم آہنگ اور نتیجہ خیز بنانے میں آپ کی متوازن قیادت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مختلف قومی مسائل پر جامع مباحثوں کا راستہ ہموار کر کے آپ نے جمہوری اقدار کو مزید مضبوط کیا ہے۔ خدا سے آپ کی صحت اور طویل زندگی کی نیک خواہشات۔‘‘

مرکزی وزیر نتیانند رائے نے دی مبارکباد

مرکزی وزیرِ مملکت نتیانند رائے نے اوم برلا کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا،

لوک سبھا کے معزز اسپیکر کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میں خدا سے آپ کی بہتر صحت اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jain Acharya Lokesh Ji: سکندرآباد میں وکست بھارت 2047 سیمینار، آچاریہ لوکیش بولے- سناتن روایت کا اقدار ہی ترقی یافتہ بھارت کی فکری بنیاد

آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…

23 minutes ago

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

9 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

10 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

10 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

11 hours ago