قومی

Akhilesh Yadav on SEBI: سیبی پر عائد الزامات کے درمیان اکھلیش یادو نے کیا یہ مطالبہ، جانئے تفصیلات

ہنڈ ن برگ ریسرچ کی طرف سے سیبی کے خلاف لگائے گئے الزامات پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ سیاست دانوں کی جانب سے سیبی چیف کو بھی اس معاملے میں کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس درمیان اب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ  اکھلیش یادو نے سیبی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا – “سیبی کی تاریخی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ سیبی کی تاریخ ایسی رہی ہے کہ وہ کبھی بھی حقیقی معنوں میں سرمایہ کاروں کا محافظ اور حمایتی نہیں بنی۔ ہندوستانی مارکیٹ میں سیبی کی ساکھ کی بحالی صرف سیبی کے معاملے کی مکمل تحقیقات سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے جو ہندوستانی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

ایئر انڈیا فلائٹ  کی جے پور میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے دبایا اسکواک کوڈ 7500

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…

38 minutes ago