مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں ووٹنگ سے 14 گھنٹے پہلے بی جے پی لیڈر اورقومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں مبینہ طور پر وہ نقد رقم تقسیم کررہے ہیں۔ اب اس معاملے پر جم کرسیاست ہو رہی ہے۔ اس درمیان معاملے پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ بی جے پی کا پرانا طریقہ ہے، بی جے پی الیکشن سے پہلے خوب پیسے تقسیم کرتی ہے۔
وہیں ونود تاؤڑے نے اپنے بچاؤ میں کہا کہ نالا سپارہ میں کل ووٹنگ کے ضمن میں ضابطہ اخلاق کے صحیح طریقے سے عمل کئے جانے سے متعلق ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنان نے آکرہنگامہ شروع کردیا۔ مہایتی کو مل رہی زبردست حمایت سے مایوس اپوزیشن بے بنیاد الزام لگاکر اسے موضوع بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن اس معاملے میں منصفانہ جان کرے، یہ میری گزارش ہے۔
دوسری جانب، بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے معاملے پرایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کرن کلکرنی نے کہا کہ سبھی چیزیں کنٹرول میں ہیں، ہم قانون کے مطابق کام کریں گے۔ ایف آئی آر رجسٹر کرنے کا عمل جاری ہے۔ نالا سپارہ میں اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔ ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے کے لئے تشکیل کی گئی الیکشن مشینری کا اڑن دستہ بھی موقع پر پہنچا۔ اڑن دستے نے ہوٹل کا جائزہ لیا اورکچھ ضبطی بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر میں پیسے تقسیم کرنے کے معاملے پر ونود تاؤڑے کے خلاف ایف آئی آر، 9 لاکھ نقدی ضبط
کیا ہے پورا معاملہ؟
اس کے علاوہ بہوجن وکاس اگھاڑی کے بی جے پی پرپیسے تقسیم کرنے کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن کے افسران نے اس ہوٹل میں جانچ کی، جہاں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے ایک میٹنگ کررہے تھے۔ دراصل، پال گھرکے نالا سپارہ اسمبلی حلقہ میں آج ایک ہوٹل کے باہر بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنان نے ہنگامہ کیا، ہوٹل کے اندر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے کی میٹنگ چل رہی تھی۔ بہوجن وکاس اگھاڑی کے رکن اسمبلی چھتیج ٹھاکراور ان کے کارکنان نے بی جے پی پر پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔
-بھارت ایکسپریس
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا…
شمسی توانائی کے منصوبوں نے 2023 میں قابل تجدید توانائی کے سودوں پر غلبہ حاصل…
حکام نے خلائی صنعت پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کی تاکہ امریکہ اور ہندوستانی…
وزیراعظم نریندرمودی نے کویت میں ہندوستانی شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویت کے…
31 اکتوبر تک ملک کے 783 میں سے 779 اضلاع میں 5جی خدمات دستیاب ہیں۔…
اس سال91 کمپنیوں نے کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل پلیسمنٹ (QIPs) سے ₹ 1.29 لاکھ کروڑ اکٹھے…