قومی

AIMIM attacks Opposition Meeting: اویسی کی پارٹی کو اپوزیشن نے کیا نظر انداز تو اے آئی ایم آئی ایم برہم، کہا- ہم سیاسی اچھوت ہیں، اس لئے نہیں بلایا گیا

لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن متحد ہوگیا ہے۔ 18 جولائی کو بنگلورومیں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورسینئرلیڈران سمیت 26 پارٹیوں کے سربراہ شامل ہوئے۔ پارٹی کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے کہا کہ ہمیں میٹنگ میں اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ ہم سیاسی اچھوت ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم نے اپوزیشن کی میٹنگ پرتنقید کی

وارث پٹھان نے کہا کہ بنگلورو میں ہوئی میٹنگ میں نتیش کمار، ادھو ٹھاکرے اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی بھی شامل تھیں، جو کبھی بی جے پی کے ساتھ مل کرحکومت چلا رہے تھے، لیکن اب یہ سبھی اچانک سے سیکولرہوگئے ہیں۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گجرات میں جاکر کانگریس کو گالی دے رہے تھے، اب جاکران کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں۔

بی جے پی کو ہرانا ہمارا مقصد: اے آئی ایم آئی ایم ترجمان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ترجمان وارث پٹھان نے اپوزیشن جماعتوں پرالزام لگایا کہ ان کی پارٹی کو اپوزیشن سے الگ تھلگ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن اے آئی ایم آئی ایم آئین اور جمہوریت کو بچانے کی لڑائی لڑتی رہے گی۔ بی جے پی کو ہرانا ہی ان کا مقصد ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کا مقصد بی جے پی کو 2024 میں اقتدارمیں آنے سے روکنا ہے اورنریندرمودی پھر سے وزیراعظم نہ بنیں۔ جب ہمارا مقصد ایک ہے توپھر ہمیں اپوزیشن نظرانداز کیسے کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن اتحاد نے بنایا ’INDIA‘: انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس 2024 میں کرے گا مودی حکومت کا مقابلہ

ہمیں نظرانداز کیا جا رہا ہے: وارث پٹھان

وارث پٹھان نے کہا کہ جو شخص یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہے، آئین کو بچانے کی بات کر رہا ہے، اسے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پرفل پٹیل صاحب پہلی میٹنگ میں ساتھ تھے، بعد میں بی جے پی کے ساتھ چلے گئے۔ اب وزیر بننے والے ہیں، لیکن وہ آپ کو نہیں نظرآتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

39 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago