بھارت ایکسپریس۔
پاکستانی لڑکی سیما حیدر ک (فائل فوٹو)
Pakistani Girl Seema Haider Case: پاکستان سے ہندوستان آئی سیما حیدر سے یوپی اے ٹی ایس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سیما حیدر سے ایک نامعلوم جگہ پر گزشتہ کئی گھنٹوں سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ اے ٹی ایس کے ذرائع کے مطابق، سیما حیدر سے جو بھی سوال پوچھا جا رہا ہے وہ اس کے جواب میں صرف یہی کہہ رہی ہے کہ میں تو سچن کے پیار میں یہاں آئی ہوں۔ یہی جواب سیما حیدر نے نوئیڈا پولیس کو بھی پوچھ گچھ کے دوران دیا تھا۔ اس معاملے میں سچن اور سیما حیدر کو آمنے سامنے بٹھاکر کراس سوال کئے گئے، جس میں اب تک کوئی بھی بڑی بات نکل کرسامنے نہیں آئی ہے۔
پولیس سختی سے کر رہی ہے پوچھ گچھ
اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق، سیما حیدر کو بے حد سخت پروفیشنل ٹریننگ (پیشہ ورانہ تربیت) ملی ہوسکتی ہے، جس کے سبب وہ بڑے ہی صبروتحمل کے ساتھ جواب دے رہی ہے۔ اس لئے اب پولیس تفتیش کے دوران ماہرنفسیات کو اپنے ساتھ بٹھا سکتی ہے۔ تاکہ سرحد کے جھوٹ پرسخت نظررکھی جا سکے۔
نیپال میں ہوئی تھی ملاقات
یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے سیما حیدر اور سچن کو ایک ساتھ بٹھاکر کئی اہم ثبوتوں سے متعلق سوال کئے۔ اس میں ان کی نیپال میں ہوئی ملاقات سے متعلق بھی سوال پوچھے گئے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ سیما حیدر سے دو پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سے ایک شناختی کارڈ بھی پولیس کو ملا ہے۔ پولیس کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق، سیما حیدراور سچن کی ملاقات نیپال میں بھی ہوئی تھی، جہاں دونوں تقریباً ایک ہفتے تک ایک ہوٹل میں رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…