قومی

Agniveer Scheme: پیراملٹری میں 10 فیصد ریزرویشن، بھرتی میں چھوٹ سمیت اگنی ویروں کے لئے حکومت کا بڑا اعلان

Agniveer Scheme: اگنی ویراسکیم سے متعلق گزشتہ کافی دنوں سے چل رہے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں کانسٹیبل کی 10 فیصد پوسٹیں سابق اگنی ویروں کے لئے مختص کی ہیں۔ حکومت سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورسیز(سی آئی ایس ایف) میں جسمانی ٹیسٹ میں بھی چھوٹ دے گی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا کہ اگنی ویرکوسنٹرل پولیس فورس میں بھی نوکری ملے گی۔ نیز10 فیصد پوسٹیں سابق اگنی ویروں کے لئے مختص کی جائیں گی۔ اگنی ویروں کو بھی فزیکل ٹیسٹ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا اور سی آئی ایس ایف میں بھی 10 فیصد پوسٹیں محفوظ ہوں گی۔ اس دوران سی آئی ایس ایف کی ڈائریکٹرجنرل نینا سنگھ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف نے بھی اس سلسلے میں تمام تیاریاں کر لی ہیں۔

اگنی پتھ اسکیم سے متعلق تنازعہ

حال ہی میں ختم ہوئے پارلیمنٹ سیشن کے دوران اپوزیشن نے اگنی پتھ اسکیم سے متعلق سوال اٹھائے۔ حکومت کو گھیرنے کے بعد اگنی پتھ اسکیم پر ہوئے تنازعہ کے درمیان وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 158 آرگنائزیشن سے مشورہ لینے کے بعد اسے نافذ کیا گیا تھا۔ فوج بھرتی اسکیم سے متعلق راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ حکومت اگنی ویروں کو استعمال کرکے پھینک دینے والے مزدور کے طور پردیکھتی ہے اورانہیں شہید کا درجہ بھی نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Saudi Airlines: پاکستان میں سعودی ایئرلائنس کے جہازمیں لگی آگ، 300 مسافر تھے سوار

2022 میں شروع کی گئی تھی اسکیم

اگنی پتھ اسکیم، جس کا اعلان 14 جون، 2022 کوکیا گیا تھا، اس میں 17 سے 21 سال کی عمرکے نوجوانوں کو صرف چارسال کے لئے بھرتی کرنے کا نظم ہے، جس میں اگلے 15 سالوں تک 25 فیصد اگنی ویروں کوبرقراررکھنے کا بھی انتظام ہے۔ حکومت نے بعد میں عمر کی حد بڑھا کر 23 سال کردی۔ اسکیم کے تحت، سابق اگنی ویروں کے پہلے بیچ کے لئے عمرکی بالائی حد میں 5 سال کی چھوٹ دی گئی تھی اوراس کے بعد کے بیچوں کے لئے تین سال کی چھوٹ دی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

6 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago