Alia Bhatt Starts Shooting For Alpha: وائی آرایف کی اسپائی یونیورس کا حصہ بنیں اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’الفا‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس میں وہ سپرایجنٹ کے کردارمیں نظرآئیں گی۔ اس کے لئے انہوں نے چارماہ کی سخت ٹریننگ بھی لی ہے۔ اسی درمیان اداکارہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پرجم کروائرل ہو رہی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ وائرل ہو رہی تصویرمیں عالیہ بھٹ سیٹ پرجاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے سفید شرٹ اورنیلے پینٹ پہن رکھی ہے۔ ان کے ساتھ ایک کروبھی نظرآرہی ہے، جوان کی چھتری پکڑے ہوئے ہے۔
پہلی باراس اوتارمیں نظرآئیں عالیہ بھٹ
وہیں ایک ذرائع نے بتایا کہ الفا میں عالیہ بھٹ پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے اوتار میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے سپرایجنٹ کا کردار نبھانے کے لئے خود کو تیار کرنے کے لئے تقریباً چار ماہ تک ٹریننگ لی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فلم میں اداکارہ کے کئی ہائی آکٹین ایکشن سیکونس ہیں۔ فلم میں ان کے پانچ سے چھ میجرایکشن سیکونس ہیں اورانہیں پوری طرح سے فٹ رہنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے باڈی کو اتنا فٹ بنا دیا ہے کہ انہیں اسکرین پر پاورفل دکھنا ہے۔
اسپائی یونیورس فلم کا آفیشیل طور پر 5 جولائی کو ٹائٹل دیا گیا۔ اس میں اداکارہ شروری واگھ بھی سپرایجنٹ کا رول نبھاتی ہوئی نظرآئیں گی، جو’منجیا‘ اورمہاراج کے ساتھ اپنی حالیہ کامیابیوں کو انجوائے کررہی ہیں۔ میکرس کے ذریعہ شیئرکئے گئے ویڈیو میں صرف عالیہ بھٹ کی آوازہے۔ اس میں وہ کہتی ہیں،”گریک الفابیٹ کا سب سے پہلا حرف اورہمارے پروگرام کا موٹیو…. سب سے پہلے، سب سے تیز، سب سے بہادر۔ دھیان سے دیکھوتوہرشہرمیں ایک جنگل ہے اور جنگل میں ہمیشہ راج کرے گا الفا۔‘‘ وہیں آپ کو بتادیں کہ الفا کو شیو راول ڈائریکٹر کریں گے، جواسٹریمنگ سیریز’دی ریلوے مین‘ ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…