مرکزی حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے کے بعد نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کی طرح اس بار بھی ملک کے لوگ مایوس نہیں ہوں گے۔ کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
انہوں نے کہا، “میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ 18ویں لوک سبھا میں بھی ہم اسی رفتار اور اسی طاقت کے ساتھ ملک کی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آج صبح این ڈی اے کی ایک میٹنگ ہوئی۔ ساتھیوں نے مجھے پھر سے ملک اور قوم کی خدمت کے لئے متفقہ طورپر منتخب کیا اور میں نے صدر کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر کام کرنے کی اطلاع دی۔
‘میں 2014 میں نیا تھا، اب مجھے تجربہ ہے’
اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں 2014 میں نیا تھا، اب مجھے کافی عرصے کا تجربہ ملا ہے، اب ہمارے لیے فوری طور پر کام کو آگے بڑھانا آسان ہو جائے گا، یہ تجربہ ملک کی خدمت میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دور میں ہندوستان کی عالمی پیمانے پر اچھی تصویربنی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ عالمی طور پر اس کو مزید ترقی ملے گی ۔
نریندر مودی نے کہا، “دنیا بہت سے بحرانوں، تناؤ اور آفات سے گزر رہی ہے، ان تمام مسائل کے درمیان ہمیں خود کو بچانا ہے اور آگے بڑھتے رہنا ہے، ہم ہندوستانی اتنے بڑے بحران کے درمیان سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے جا رہے ہیں۔ “
بھارت ایکسپریس۔
یو ایس بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی (بی آئی ایس) کے مطابق بی اے آر…
سیف علی خان پرحملہ کرنے والے کی پہلی تصویرسامنے آگئی ہے۔ ایک شخص گزشتہ رات…
سپریم کورٹ دوسری عرضیوں کوسنتے ہوئے 12 دسمبرکو عبوری حکم جاری کرچکا ہے۔ اس حکم…
یو پی آئی عالمی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نیٹ ورک میں ایک ہندوستانی Solution ہے اور…
ہندوستان کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ایک منفرد اثاثہ ہے، جس کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی…
بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ پر…