اسپورٹس

T20 World Cup 2024: امریکہ سے ہار کے بعد پاکستان کا باہر ہونا طے، جانئے پورا معاملہ

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جمعرات 6 جون تک فینس کی امیدوں پرکھرا نہیں اتر رہا تھا۔ اس ورلڈ کپ کو دیکھ کر فینس کی دلچسپی کم ہوتی جارہی تھی، لیکن پاکستان اورامریکہ کے درمیان ہوئے میچ نے اس ٹورنا منٹ میں جان ڈال دیا ہے۔ اب تک کے سب سے بڑے الٹ پھیرمیں پاکستان کی ٹیم امریکہ سے دلچسپ مقابلہ ہارگئی۔ اس ہارکے ساتھ ہی اس کے سپر-8 میں جانے پربھی خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ موجودہ حالات کے مطابق 2022 کے ٹی-20 ورلڈ کپ میں فائنل کھیلنے والی بابراعظم کی ٹیم کا ٹورنا منٹ سے باہرہونا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔

کیوں پاکستان پرٹورنا منٹ سے باہرہونے کا خطرہ؟

 پاکستان کی ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی ایک خراب فارم سے آئی تھی۔ پہلے وہ اپنے گھرمیں نیوزی لینڈ سے ٹی-20 سیریز نہیں جیت پائی، پھرآئرلینڈ میں بھی اسے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد انگلینڈ نے 0-2 سے سیریز ہرا دیا۔ اس کے دوران پاکستان کے گیند بازاور بلے باز جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے۔ وہیں ٹی-20 ورلڈ کپ میں امریکہ نے تو اسے سبھی محاذ پر مات دے دی۔ اب پاکستان کا اگلا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہندوستان کے خلاف ہے۔ اگربابراعظم کی ٹیم کو سپر-8 میں پہنچنا ہے تو یہ میچ ہرحال میں جیتنا ہوگا۔ حالانکہ نیویارک کی پچ، پاکستانی کھلاڑیوں کے فارم اورہار کے بعد ٹوٹے ہوئے بھروسے کو دیکھ کریہ میچ جیتنے کی امید کم ہے۔

وہیں، اگرپاکستان یہ میچ ہارتا ہے تو اس کا سپر-8 میں جانا تقریباً ناممکن ہوجائے گا، کیونکہ اس کے بعد اس کے پاس صرف 2 مقابلے ہوں گے، جس میں وہ صرف زیادہ سے زیادہ 4 پوائنٹ حاصل کرسکے گا۔ وہیں، امریکہ پہلے سے  4 پوائنٹ کے ساتھ اس گروپ میں ٹاپ پر ہے۔ اس کے اگلے دو مقابلے ہندوستان اورآئرلینڈ سے ہیں۔ اگراس میں وہ ایک بھی میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان باہرہوجائے گا۔ یعنی پاکستان کے لئے ہندوستان کا میچ بے حد اہم ہونے والا ہے۔

کیا ہے پاکستان کے لئے سپر-8 کا فارمولہ؟

پاکستان کے سپر-8 میں جانے کا سیدھا سیدھا فارمولہ تو یہی ہے کہ وہ ہندوستان سمیت اپنے بچے ہوئے سبھی مقابلے جیت لے۔ اس سے اس کے 6 پوائنٹ ہوجائیں گے اور وہ آسانی سے کوالیفائی کرجائے گا۔ 9 جون کو ہارنے کے باوجود پاکستان کو سپر-8 کے لئے کوالیفائی کرنا ہے تواسے آئرلینڈ اور کناڈا کو ہرحال میں ہرانا ہوگا۔ وہیں، اسے یہ بھی امید لگانی ہوگی کہ امریکہ بھی ہندوستان اورآئرلینڈ سے ہارجائے۔

اس سے پاکستان اورامریکہ دونوں کے پاس 4-4 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ اس کے باوجود پاکستان کے لئے یہ راہ آسان نہیں ہوگی کیونکہ تب معاملہ نیٹ رن ریٹ پررک جائے گا۔ اس سے اوربھی بہتر صورتحال کے لئے پاکستان کو امید کرنی ہوگی کہ ہندوستان پاکستان سے جیتنے کے بعد کناڈا اور امریکہ سے ہارجائے۔ پھر امریکہ، پاکستان اور ہندوستان کے پاس 4-4 پوائنٹ ہوں گے اور دو بہتر نیٹ رن ریٹ والی ٹیمیں سپر-8 کے لئے کوالیفائی کرجائیں گی۔ حالانکہ یہ تمام صورتحال میتھمیٹکس (ریاضی) میں ہی ممکن ہیں، لیکن فی الحال ایسا ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا ہے۔ اس لئے پاکستان کا یہ گروپ اسٹیج سے باہر ہونا طے مانا جا رہا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

41 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago