قومی

AAP MLA in OYO Room with Woman: OYO روم میں خاتون کے ساتھ عیاشی کرتے ہوئے پکڑے گئے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے، کہا- میں خدمت کرتا رہوں گا

گجرات کے وساؤدراسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کا OYO روم کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں رکن اسمبلی بھوپیندر بھائی عرف بھوپت بھائی بھیانی ایک خاتون کے ساتھ ہوٹل پہنچے تھے، جس کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو 8 جون کا بتایا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو سے متعلق رکن اسمبلی بھوپیندر بھیانی کا کہنا ہے کہ انہیں بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس لئے ویڈیو وائرل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں خدمت کرتا رہا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔

خاتون کے ساتھ کمرے میں ملے رکن اسمبلی بھوپیندر

بتایا جا رہا ہے کہ جس خاتون کے ساتھ رکن اسمبلی ہوٹل پہنچے تھے، اچانک اس کا شوہر بھی وہاں پہنچ گیا، جس کے بعد رکن اسمبلی بھوپیندر بھیانی موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکلے۔ اب اس ویڈیو سے متعلق لوگ طرح طرح کی باتیں رکن اسمبلی کے خلاف کر رہے ہیں۔

خاتون کے شوہر نے ایم ایل اے کو رنگے ہاتھوں پکڑا

دراصل، پورا معاملہ سورت ضلع کے بڑودرہ علاقے میں واقع سورج گیسٹ ہاؤس کا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی بھوپیندر بھائی عرف بھوپت بھیانی سورج گیسٹ ہاؤس پہنچتے ہیں اور انٹری رجسٹر میں نام لکھنے کے بعد کمرے میں خاتون کے ساتھ چلے جاتے ہیں۔ خاتون اپنے چہرے کو چھپا رکھی تھی۔ جیسے ہی رکن اسمبلی خاتون کے ساتھ اندر کمرے میں پہنچے، تبھی خاتون کا شوہر بھی وہاں پر پہنچ گیا۔ شوہر کو دیکھتے ہی رکن اسمبلی بھوپیندر بھیانی منہ کو رومال سے چھپاکرباہرنکل گئے۔ یہ پورا حادثہ سورج گیسٹ ہاؤس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، جس کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔

فی الحال اس وائرل ویڈیو کی تصدیق بھارت ایکسپریس نہیں کرتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago