قومی

Lok Sabha Election 2024: ’ای ڈی-سی بی آئی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، 2024 میں بی جے پی کی ہار طے‘، ستیہ پال ملک نے کیا بڑا دعویٰ

Satyapal Malik on Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 اور اپوزیشن کے اتحاد سے متعلق پورے ملک میں جاری سیاسی گہما گہمی کے درمیان جموں وکشمیر کے سابق گورنرستیہ پال ملک نے ایک بار پھر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں توسبھی لیڈران سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کو ای ڈی اور سی بی آئی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سچ کا ڈٹ کر مقابلہ کیجئے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی کی ہار طے ہے۔ بی جے پی حکومت آئندہ الیکشن میں نہیں بچے گی۔ پھر مودی جی اور ان کے اتحادیوں کی جانچ کروا لینا۔

سابق گورنرستیہ پال ملک نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے ان ایجنسیوں کا آپ بھی بہادری سے سامنا کیجئے۔ 6 ماہ بعد ان کی ہارطے ہے۔ اس کے بعد افسران کو بھی لگ جائے گا کہ اب چلنے کا وقت آگیا ہے، اس لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس کے بعد اقتدار میں بیٹھے بی جے پی لیڈرن کی ہی جانچ ہوجائے گی۔ میڈیا کی طرف سے یہ پوچھنے پرکہ کس کی جانچ کروانے کی بات کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وزیراعظم مودی اور ان

مرکزی وزیر سنجیوبالیان سے متعلق کیا یہ بڑا دعویٰ

وہیں 22 جون کوستیہ پال ملک نے مرکزی وزیرسنجیو بالیان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی کو تھانے سے کئی بار میں نے چھڑوایا ہے۔ اگرسنجیو بالیان میں ہمت ہے تو وہ پارٹی چھوڑ کر زندگی بسر کرکے دکھائیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سنجیو بالیان نے ستیہ پال ملک سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے ایسی کوئی بھی پارٹی نہیں چھوڑی ہے، جس میں وہ نہ گئے ہوں۔ انہیں گورنر عہدہ پر رہتے ہوئے پلوامہ حملے سے متعلق آواز اٹھانی چاہئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   Opposition Meeting in Patna: ’متحد ہوکر بی جے پی کو ہرانے جا رہے ہیں‘ پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ سے قبل راہل گاندھی کا بڑا بیان

لوک سبھا الیکشن سے متعلق کی یہ بڑی اپیل

دو دون پہلے ہریانہ کے سامپلا کے چھوٹو رام میوزیم میں منعقدہ کسان کمیرا مہاپنچایت میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے والوں کو ووٹ دیں۔ اس کے لئے میں بھی کوشش کر رہا ہوں۔ اتنا ہی نہیں، سابق گورنر نے کسان لیڈر گرنام چڈھونی کو بھی 2024 میں الیکشن لڑنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی گزارش کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

55 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago