قومی

28% tax on online gaming to be implemented : آن لائن گیمنگ پر 28 فیصدی جی ایس ٹی کا فیصلہ برقرار،یکم اکتوبر سے فیصلے کا ہوگا نفاذ

28% tax on online gaming to be implemented : آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور کیسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔ یکم اکتوبر 2023 سے آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور کیسینو پر 28 فیصدجی ایس ٹی  کے فیصلے کو نافذ کیا جائے گا۔ اور اس تاریخ کے چھ ماہ بعد جی ایس ٹی کونسل لگائے گئے ٹیکس کا جائزہ لے گی۔ آج جی ایس ٹی کونسل کی 51ویں میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے بعد وزیر خزانہ نے کونسل کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ دہلی، گوا، سکم نے آن لائن گیمنگ کو 28 فیصد جی ایس ٹی کے تحت لانے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے بعد جی ایس ٹی کونسل کے آن لائن گیمنگ، کیسینو، ہارس ریسنگ پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

گیار ہ جولائی 2023 کو جی ایس ٹی کونسل نے اپنی 50ویں میٹنگ میں آن لائن گیمنگ، ہارس ریسنگ اور کیسینو پر 28 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز کو منظوری دی تھی ۔ آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ہارس ریسنگ میں بیٹنگ کی پوری قیمت پر 28فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد مرکز اور ریاستوں کے ٹیکس حکام نے ٹیکس کی وصولی سے متعلق قوانین کا مسودہ تیار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سنٹرل جی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز مانسون اجلاس میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

وزیر خزانہ  نرملا سیتارمن نے کہا کہ 28 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے کا فیصلہ انٹری لیول پر لیا جائے گا نہ کہ جیتی جانے والی رقم پر۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ کونسل فیس ویلیو پر جی ایس ٹی وصول کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ اس سے پہلے، آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن، جس میں آن لائن گیمنگ کی معروف کمپنیاں ہیں، نے جی ایس ٹی کونسل کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

8 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

9 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

10 hours ago