انٹرٹینمنٹ

Suhana Khan Vacation Pictures: دوستوں کے ساتھ ویکیشن پر نکلیں سہانا خان، شاہ رخ خان کی بیٹی نے گوا کے سمندر میں دکھائی ادائیں

Suhana Khan Vacation Pictures: شاہ رخ  خان کی بیٹی سہانا خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی کافی مقبول ہوچکی ہیں۔ ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں، جو ان کے ہرپوسٹ پرنظررکھتے ہیں۔ اب سہانا خان نے حال ہی میں اپنے ویکیشن کی تصاویرشیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنی گرلس گینگ کے ساتھ انجوائے کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

گوا میں ویکیشن انجوائے کررہی ہیں سہانا خان

سہانا خان ان دنوں اپنی دوست اور بہنوں کے ساتھ گوا میں ویکیشن انجوائے کر رہی ہیں۔ سہانا خان کی کزن عالیہ چھبی بھی اس دوران ان کے ساتھ نظرآرہی ہیں۔ وہیں ایک تصویرمیں سہانا خان ریسٹورنٹ کے باہر پوز دیتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس دوران اداکارہ نے بلیک اور گرین اسٹریپی ڈریس پہن رکھی ہے۔ ساتھ ہی سہانا خان نے لائٹ ایئررنگس اور بیچ کرلس سے اپنے لُک کو مکمل کیا ہے۔ ایک دیگرتصویر میں سہانا خان اپنی دوست اور کزن بہنوں کے ساتھ تصویرکلک کرواتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

سہانا خان کریں فلم ڈیبیو

واضح رہے کہ سہانا خان  ‘دی آرچیز’ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جا رہی اس فلم میں کئی اسٹارکڈس نظرآنے والے ہیں۔ یہ فلم کو زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے، جس میں شری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے ناتی اگستے نندا بھی نظرآئیں گے۔

بے حد کم عمر میں بنیں برانڈ ایمبسڈر

سہانا خان کی عمر 23 سال ہی ہے۔ ایسے میں اداکارہ بے حد کم عمر میں ایک بیوٹی برانڈ کی ایمبیسڈربن گئی ہیں۔ وہیں سہانا خان کے سوشل میڈیا پر ابھی کافی اچھے فالورہیں۔ انہیں انسٹا گرام پر3.9 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

59 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago