ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ جو بھارت کے سب سے بڑے صنعتی گروپوں میں سے ایک ہے، نے گجرات میں اپنی جام نگر ریفائنری کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے ریلائنس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے خطاب کیا۔
اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ریفائنری کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور اس پروجیکٹ کو انجینئرنگ کا کمال قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی، اپنے خطاب میں، نیتا امبانی نے اپنے آنجہانی سسر دھیرو بھائی امبانی کو یاد کیا اور ان سے ملنے والی ترغیب کا سہرا انہیں دیا۔ انہوں نے اس سفر کو ریلائنس خاندان کے اتحاد اور محنت کی علامت قرار دیا۔
واضح رہے کہ29 دسمبر کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) نے ریفائنری کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان کے بیان میں کہا گیا کہ آج ہم جام نگر ریفائنری کے 25 سال کا جشن منا رہے ہیں ۔یہ اعلیٰ پیمانے پر اعلیٰ اثرات کی ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ انجینئرنگ کے اس کمال کے پیچھے بہت سے عوامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
عوام کی جم غفیر کے بیچ اس پروگرام کا افتتاح بی جے پی کے سینئر…
سنبھل میں واقع شری کالکی دھام کے پیٹھادھیشور، آچاریہ پرمود کرشنم کا 60 واں یوم…
شہباز شریف نے کہا کہ آج (5 جنوری) کے دن ہی 1949 میں اقوام متحدہ…
اگرچہ جانوروں پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں، جیسا کہ سائنسدانوں نے جیلی فش کا…
مرادآباد میں ہندوتوا کے ہجوم کے ایک 37 سالہ مسلمان شخص کو گائے کے ذبیحہ…
اڈیشہ کے سنبل پور ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں بی جے پی کے…