قومی

2002 Gujarat Riots: نرودا گام تشدد میں مایا کوڈنانی، بابو بجرنگی سمیت سبھی ملزمین کو بری کردیا گیا

Naroda Gam Massacre: نرودا گام تشدد میں سابق وزیر مایا کوڈنانی، بابو بجرنگی، جے دیپ پٹیل سمیت 69 ملزم بری ہوگئے ہیں۔ اس قتل سانحہ میں 11 افراد کی موت ہوئی تھی۔ 27 فروری 2002 کو ایودھیا سے لوٹ رہی سابرمتی ایکسپریس کے ڈبے میں پٹرول ڈال کر گجرات کے گودھرا میں کئی افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں، 28 فروری 2002 کو گجرات بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس درمیان احمدآباد سمیت پورے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات برپا ہوگئے تھے۔ ان فسادات میں 28 فروری کو نروڈا گاؤں کے اندراور باہر مبینہ طور پر 11 افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

اس کے جواب میں، 28 فروری 2002 کو گجرات بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس درمیان احمدآباد سمیت پورے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات برپا ہوگئے تھے۔ ان فسادات میں 28 فروری کو نروڈا گاؤں کے اندراور باہر مبینہ طور پر 11 افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

خصوصی عدالت کے جج ایس کے بخشی نے 2002 کے فسادات کے دوران نرودا گام میں 11 افراد کے قتل کے معاملے میں فیصلہ سنایا، جس میں بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی مایا کوڈنانی اور بجرنگ دل کے لیڈر بابو بجرنگی بھی ملزم تھے۔ اس معاملے میں کل 86 ملزم تھے، لیکن ان میں سے 18 لوگوں کی سماعت کے دوران موت ہوگئی تھی۔

11 افراد کی ہوئی تھی موت

گودھرا میں ٹرین آگ زنی کے حادثہ میں ایودھیا سے لوٹ رہے 58 مسافروں کی موت کے ایک دن بعد 28 فروری 2002 کو احمد آباد شہر کے نرودا گام علاقے میں فسادات کے دوران 11 افراد مارے گئے تھے۔ نرودا گرام معاملے میں ملزمین کے خلاف ہندوستانی تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 307 (قتل کی کوشش)، 143 (غیرقانونی جماوڑہ)، 147 (فساد)، 148 (خطرناک ہتھیاروں سے لیس ہوکر فساد کرنا)، 120 بی (مجرمانہ سازش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مایا کوڈنانی کو اہم ملزم بنایا گیا تھا۔ مایا کوڈنانی ریاست کی سابق وزیر رہ چکی ہیں۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ بھی ستمبر 2017 میں مایا کوڈنانی کے بچاو فریق کے گواہ کے طور پر پیش ہوئے تھے۔

182 گواہوں کو کیا گیا تھا پیش

اس معاملے میں 16 اپریل کو سماعت پوری ہوگئی تھی۔ دو دہائی تک چلے ٹرائل کے دوران استغاثہ فرقی کی طرف سے 182 گواہوں کو پیش کیا گیا تھا۔ متاثرہ فریق نے سماعت کے دوران عدالت سے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں فریق کی دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے 20 اپریل کی تاریخ طے کی تھی۔ آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago